ایشیا کپ پر پاکستان میں ہی چھڑ گئی 'جنگ'، نجم سیٹھی پر اٹھے سوالات، گھر میں گھرگئے پی سی بی چیئرمین
ایشیا کپ پر پاکستان میں ہی چھڑ گئی 'جنگ'، نجم سیٹھی پر اٹھے سوالات، گھر میں گھرگئے پی سی بی چیئرمین (AP)
Asia Cup 2023 : رمیز راجہ نے کہا کہ میں پی سی بی چیئرمین کو یہ کہتے ہوئے سن کر چونک گیا تھا کہ انگلینڈ میں ایشیا کپ کھیلنا بہت اچھا ہوگا ۔ ہمیں یہ جاننا چاہئے کہ نجم سیٹھی کی دماغی حالت کیسی ہے ۔
نئی دہلی : ایشیا کپ 2023 کے وینیو کو لے کر بھڑکی آگ ٹھنڈی نہیں پڑ رہی ہے ۔ اس معاملہ پر کئی مرتبہ ہندوستان کو گیدڑ بھبھکی دے چکے رمیز راجہ ایک مرتبہ پھر جنگ میں کود پڑے ہیں ۔ حالانکہ ان کے نشانے پر اب پی سی بی چیئرمین ہیں ۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ پتہ لگانا چاہئے کہ نجم سیٹھی کی دماغی حالت ٹھیک ہے یا نہیں ۔ دراصل سیٹھی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کے نیوٹرل وینیو کے طور انگلینڈ بھی ایک جگہ ہوسکتی ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ میں پی سی بی چیئرمین کو یہ کہتے ہوئے سن کر چونک گیا تھا کہ انگلینڈ میں ایشیا کپ کھیلنا بہت اچھا ہوگا ۔ ہمیں یہ جاننا چاہئے کہ نجم سیٹھی کی دماغی حالت کیسی ہے ۔ رمیز نے کہا کہ ایشیا کپ کا اہم مقصد خاص طور سے جب یہ ورلڈ کپ سے پہلے منعقد کیا جاتا ہے، ٹیموں کو برصغیر کی صورتحال میں خود کو ڈھالنے کا موقع دینا ہے ۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین نے اپنے یوٹویب چینل پر کہا کہ ایک اور بیان جس نے مجھے غصہ دلایا، وہ تھا مسٹر چیئرمین کا پریس کانفرنس میں یہ کہنا ہے متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپرلیگ کے نویں سیزن کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ پاکستان میں ٹیکس کے مسئلے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ ایشیا کپ کو لے کر پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ہے، لیکن دوسری طرف آپ کہتے ہیں کہ پاکستان میں پی ایس ایل منعقد نہیں کیا جانا چاہئے، اس کا کیا مطلب ہے ؟
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کو پاکستان میں واپس لانے اور دنیا کو یہ دکھانے میں کئی سال لگ گئے کہ پاکستان آخر کار بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے، لیکن آپ اس کوختم کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ سب مایوس کن ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔