راشد خان نے T20کرکٹ میں پورے کئے سب سے تیز 450 وکٹ، خطرے میں عمران طاہر کا بڑا ریکارڈ

Rashid Khan Completes 450 T20 Wickets: افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ راشد خان اس آئی پی ایل کے 12 میچوں میں 15 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف مقابلے میں 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ راشد خان نے اس دوران ٹی20 کرکٹ میں اپنے 450 وکٹ بھی پورے کرلئے۔ ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں راشد خان، ڈیون براوو، عمران طاہر کے بعد تیسرے گیند باز بن گئے ہیں۔

  • Share this:
    نئی دہلی: گجرات ٹائٹنس کو لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف 62 رنوں کی بڑی جیت دلانے میں اسپنر راشد خان کا اہم رول رہا۔ راشد خان (Rashid Khan) نے 3.5 اوور میں 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ آئی پی ایل میں راشد خان کی یہ بہترین گیند بازی کارکردگی ہے۔ راشد خان نے اس دوران ٹی20 کرکٹ میں اپنے 450 وکٹ بھی پورے کر لئے۔ کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں 450 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں راشد خان تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ گجرات ٹائٹنس نے اس مقابلے کو جیت کر 18 پوائنٹ کے ساتھ پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    آل راونڈر ڈیون براوو (Dwayne Bravo) کے نام ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔ ڈیون براوو نے 531 میچوں میں سب سے زیادہ 587 رن بنائے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اسپنر عمران طاہر (Imran Tahir) ہیں۔ عمران طاہر نے 356 ٹی20 میچوں میں کل 451 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ راشد خان کے نام 323 میچوں میں 450 وکٹ درج ہیں۔ راشد خان کے نشانے پر اب اب عمران طاہر کا ریکارڈ ہوگا۔ اس کے لئے انہیں دو وکٹ کی ضرورت ہے۔

    لکھنو سپر جائنٹس 82 رن پر ڈھیر ہوگئی

    میچ کی بات کریں تو، گجرات ٹائٹنس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلامی بلے باز شبھمن گل کے ناٹ آوٹ 63 رنوں کے دم پر مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 144 رن بنائے۔ جواب میں لکھنو سپر جائنٹس ٹیم پورے 20 اوور بھی نہیں کھیل پائی اور 13.5 اوور میں 82 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ سپر جائنٹس کی طرف سے دیپک ہڈا نے سب سے زیادہ 27 رن بنائے جبکہ اس کے 8 بلے باز دہائی کے اعدادوشمار بھی نہیں چھو سکے۔ یش دیال اور آر سائی کشور نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

    12 میچوں میں 15 وکٹ لے چکے ہیں راشد خان

    راشد خان نے موجودہ آئی پی ایل میں ابھی تک 15 وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔ پرپل کیپ کی ریس میں ٹاپ 10 میں ان کی انٹری ہوگئی ہے۔ اس دوران انہوں نے 6.79 کی اکنامی سے وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ اوسط 21.66 رہا ہے۔ گجرات ٹائٹنس پہلی بار آئی پی ایل میں کھیل رہی ہے۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں یہ ٹیم شاندار کارکردگی پیش کر رہی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: