உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2021: راشد خان نے افغانستان کی ٹیم کا اعلان ہوتے ہی چھوڑی کپتانی ، جانئے وجہ

    T20 World Cup 2021: راشد خان نے افغانستان کی ٹیم کا اعلان ہوتے ہی چھوڑی کپتانی ، جانئے وجہ ۔ تصویر : راشد خان انسٹاگرام ۔

    T20 World Cup 2021: راشد خان نے افغانستان کی ٹیم کا اعلان ہوتے ہی چھوڑی کپتانی ، جانئے وجہ ۔ تصویر : راشد خان انسٹاگرام ۔

    افغانستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے اپنی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ لیکن جیسے ہی اسکواڈ کا اعلان ہوا ، اس کے کپتان راشد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : افغانستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے اپنی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ لیکن جیسے ہی اسکواڈ کا اعلان ہوا ، اس کے کپتان راشد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ راشد خان کی کپتانی چھوڑنے کی وجہ جان کر سبھی شائقین حیران رہ جائیں گے ۔ دراصل راشد خان نے الزام لگایا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے جس ٹیم کو منتخب کیا ہے ، اس کی میٹنگ میں وہ شامل نہیں تھے ۔ مطلب ٹیم کے انتخاب سے پہلے راشد خان کی رائے نہیں لی گئی جبکہ وہ ٹیم کے کپتان تھے ، اسی لئے راشد خان نے فوری طور پر کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ۔

      راشد خان نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ۔ انہوں نے لکھا  کپتان اور ملک کا ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے مجھے ٹیم میٹنگ میں شرکت کا حق حاصل تھا ۔ سلیکشن کمیٹی اور اے سی بی نے ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے میری رائے نہیں لی ۔ اسی لیے میں فورا افغانستان کی کپتانی چھوڑتا ہوں ۔ مجھے افغانستان کے لیے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہے گا ۔

      خیال رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا انتخاب کرنے سے پہلے بھلے ہی کپتان راشد خان سے مشورہ نہ لیا ہو ، لیکن اس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔ ٹیم میں 6 گیند باز اور 4 آل راؤنڈرس ہیں ۔ ساتھ ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے 2 کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا ہے ۔ افغانستان کی ٹیم راشد خان ، حضرت اللہ ززائی ، محمد نبی ، محمد شہزاد ، مجیب الرحمن ، قیس احمد اور نوین الحق جیسے ٹی 20 اسپیشلسٹ پر مشتمل ہے ، جو دنیا بھر میں ٹی 20 لیگ کھیلتے ہیں ۔

      افغانستان کی ٹیم

      راشد خان ، رحمان اللہ گرباز ، حضرت اللہ ززائی ، عثمان غنی ، اصغر افغان ، محمد نبی ، نجیب اللہ زادران ، حشمت اللہ شاہدی ، محمد شہزاد ، مجیب الرحمن ، کریم جنت ، گلبدین نائب ، نوین الحق ، حامد حسن ، شرف الدین اشرف ، دولت زادران ، شاپور زادران اور قیس احمد۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: