MS Dhoni کے اچانک ریٹائرمنٹ پر صدمے میں تھے ہندوستانی کھلاڑی، روی شاستری نے بتایا : اس دن کیا ہوا تھا
Ravi Shastri on MS Dhoni Retirement : سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni Retirement) ہمیشہ چونکا دینے والے فیصلے لینے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ دھونی نے سال 2014 میں اچانک ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا ۔
Ravi Shastri on MS Dhoni Retirement : سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni Retirement) ہمیشہ چونکا دینے والے فیصلے لینے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ دھونی نے سال 2014 میں اچانک ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا ۔
نئی دہلی : سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni Retirement) ہمیشہ چونکا دینے والے فیصلے لینے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ دھونی نے سال 2014 میں اچانک ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا ۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر تھی اور روی شاستری (Ravi Shastri) ہندوستانی کرکٹ ٹیم (Team India) کے ڈائریکٹر تھے ۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے دھونی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔ دھونی نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا تھا ۔
روی شاستری نے اسٹار اسپورٹس سے بات چیت میں کہا کہ میلبورن ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد دھونی ان سے ملنے آئے تھے۔ شاستری نے کہا کہ دھونی کو پریس کانفرنس میں جانا تھا ۔ وہاں جانے سے پہلے انہوں نے مجھ سے کہا کہ روی بھائی جب میں واپس آؤں گا تو مجھے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بات کرنی ہے۔ تب میں نے کہا تھا کہ آپ کپتان ہیں بالکل بات کر سکتے ہیں ۔ مجھے لگا تھا کہ دھونی میچ کے بارے میں کھلاڑیوں سے بات کریں گے، لیکن ایسا نہیں تھا ۔ جب ایم ایس نے یہ اعلان کیا تو زیادہ تر کھلاڑی صدمے میں تھے ۔ دھونی اسی طرح کے انسان ہیں ، وہ بے خوف اور بے لوث ہیں ۔ روی شاستری کا مزید کہنا تھا کہ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبھی لیا جب وہ سمجھ گئے کہ وراٹ کوہلی ٹیم کی کپتانی کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے 60 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں ٹیم انڈیا 27 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ۔ دھونی نے بطور کھلاڑی 90 ٹیسٹ میچ کھیلے ۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام 38.09 کی اوسط سے 4876 رنز کے ساتھ کیا ۔ انہوں نے 6 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بنائیں ۔
روی شاستری نے اس سے پہلے اپنی کتابStargazing: The players in my life میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے دھونی کو منانے کی کوشش کی کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ دھونی تب بھی ٹیم کے 3 سب سے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے ۔ ان کے پاس اپنے ٹیسٹ کیریئر کو مزید بہتر کرنے کا موقع تھا ۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔