உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روی چندرن اشون نے پاکستان کے لیجنڈ Wasim Akram کو چھوڑا پیچھے ، اب ہربھجن کو 'خطرہ'

    روی چندرن اشون نے پاکستان کے لیجنڈ Wasim Akram کو چھوڑا پیچھے ، اب ہربھجن کو 'خطرہ' ۔ (AFP)

    روی چندرن اشون نے پاکستان کے لیجنڈ Wasim Akram کو چھوڑا پیچھے ، اب ہربھجن کو 'خطرہ' ۔ (AFP)

    ہندوستان کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون (Ravichandran Ashwin) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 416 وکٹیں مکمل کیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون (Ravichandran Ashwin) نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ  (IND vs NZ 1st Test) میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 416 وکٹیں مکمل کیں۔ گرین پارک کانپور میں اس ٹیسٹ میچ میں اشون نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹ لئے ۔ اشون نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے 80ویں ٹیسٹ میچ کی 149ویں اننگز میں انجام دیا۔ اب ان کے نام کل 416 وکٹیں ہیں۔

      روی چندرن اشون نے اس طرح پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم (Wasim Akram) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اکرم کی ٹیسٹ میں کل 414 وکٹیں ہیں۔ اب ان کی نظریں ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) کے ریکارڈ کو توڑنے پر ہیں ، جنہوں نے اس فارمیٹ میں مجموعی طور پر 417 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انیل کمبلے نے ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے نام 619 ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔ ان کے بعد سابق کپتان کپل دیو کا نام آتا ہے جنہوں نے 131 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 434 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

      کانپور ٹیسٹ میں ہندوستان نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنا لئے ہیں۔ کھیل ختم ہونے کے وقت چتیشور پجارا 4 اور مینک اگروال 1 رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان کو اب 63 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 345 رنز بنائے تھے ، جس کے بعد نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 296 رنوں پر ہی روک دیا ۔ اکشر پٹیل نے 5 اور اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

      اشون کے کیریئر کے بارے میں بات کریں تو وہ اب تک 111 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میں مجموعی طور پر 150 وکٹیں اور ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں 61 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 135 فرسٹ کلاس میچوں میں مجموعی طور پر 655 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

      انہوں نے آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، کنگز الیون پنجاب (اب پنجاب کنگز) اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی نمائندگی کی ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: