ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹر آر اشون نے شیئر کی اداکارہ کٹرینہ کیف کی یہ خاص تصویر ، وجہ ہے انتہائی دلچسپ ، جانئے یہاں

آر اشون (R Ashwin) آف اسپن گیند باز ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اسی سے وابستہ تصویر شیئر کی ہے ۔

  • Share this:
کرکٹر آر اشون نے شیئر کی اداکارہ کٹرینہ کیف کی یہ خاص تصویر ، وجہ ہے انتہائی دلچسپ ، جانئے یہاں
کرکٹر آر اشون نے شیئر کی اداکارہ کٹرینہ کیف کی یہ خاص تصویر ، وجہ ہے انتہائی دلچسپ ، جانئے یہاں

ہندوستان کے اسپن گیند باز روی چندرن اشون اپنی آف اسپن گیندوں کے علاوہ حاضر جوابی کیلئے بھی جانے جاتے ہیں ۔ وہ لاک ڈاون کے دوران بھی کافی سرگرم تھے اور ساتھی کھلاڑی کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آکر فینس کی تفریح کررہے تھے ۔ آئی پی ایل کھیلنے کیلئے یو اے ای پہنچے اشون اب بھی اپنے فینس کی تفریح کرنے میں پیچھے نہیں ہیں ۔ حال ہی میں اشون نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس کو دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس تصویر میں بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف بھی ہیں ۔


دراصل اشون نے آف اسپنرس کے ایکشن کو لے کر بنائے گئے ایک میم کو شیئر کیا ہے ۔ اس طرح تصویر میں آر اشون ، سابق ہندوستانی گیند باز رمیش پوار اور انگلش گیند باز گریم سوان گیند بازی ایکشن میں نظر آرہے ہیں ۔ ان تینوں کے علاوہ اس تصویر میں بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف بھی نظر آرہی ہیں ، جو گلیمرس اوتار میں گیند بازی ایکشن کی طرح ہی پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ اشون نے اس تصویر میں رمیش پوار اور گریم سوان کو ٹیگ کیا ہے ۔ ساتھ ہی ہنسنے والے ایموجی بھی پوسٹ کئے ۔




دہلی کیپٹلس کی جانب سے کھیلیں گے اشون

آر اشون گزشتہ دو سیزن میں کنگس الیون پنجاب کی قیادت کرنے کے بعد اس سال دہلی کیپیٹلس کی جانب سے کھیلیں گے ۔ گزشتہ سال دسمبر میں نیلامی سے پہلے کنگس الیون پنجاب کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلس میں شامل ہوگئے تھے ۔ اشون نے اب تک 139 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں اور اس آف اسپنر نے 26.43  کی اوسط اور 6.79  کے اکنامی ریٹ سے 125 وکٹ لئے ہیں ۔ دہلی کی ٹیم میں اجنکیا رہانے ، اشون اور مارکس اسٹوئنس کو شامل کیا گیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس سال آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 10:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading