اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: رویندر جڈیجہ نے بطور کپتان پہلی جیت بیوی کے نام کی وقف، دباو سے وابستہ سوال پر دیا یہ بڑا جواب

    CSK vs RCB: آخرکار چنئی سپر کنگز نے مسلسل 4 میچ ہارنے کے بعد آئی پی ایل 2022 میں پہلی جیت حاصل کرلی ۔ چنئی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ یہ جیت ٹیم کے لئے اس سے زیادہ اہم تھی جتنا کہ کپتان رویندر جڈیجہ کے لیے تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آخرکار چنئی سپر کنگز نے مسلسل 4 میچ ہارنے کے بعد آئی پی ایل 2022 میں پہلی جیت حاصل کرلی ۔ چنئی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ یہ جیت ٹیم کے لئے اس سے زیادہ اہم تھی جتنا کہ کپتان رویندر جڈیجہ کے لیے تھی۔ کیونکہ 4 شکستوں کے بعد جڈیجہ کی کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے تھے۔ ایسے میں انہوں نے بھی اس جیت سے راحت کی سانس لی ہے۔ جڈیجہ نے بطور کپتان اپنی پہلی جیت اپنی اہلیہ ریوابا کے نام وقف کی ۔

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع پر لائیو میچ میں آگ ببولہ ہوئے ہاردک پانڈے؟ لوگوں نے گجرات ٹائٹنز کے کپتان کو ہی سنا ڈالی کھری کھری

      رویندر جڈیجہ نے آئی پی ایل 2022 میں چنئی سپر کنگز کی پہلی جیت کے بعد کہا کہ بطور کپتان یہ میری پہلی جیت ہے۔ میں اسے اپنی بیوی کے نام وقف کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ پہلی جیت ہمیشہ خاص ہوتی ہے۔ ہم آخری 4 میچوں میں اس لائن کو عبور نہیں کر سکے۔ لیکن اس مرتبہ ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اچھا کھیلا۔ بیٹنگ یونٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رابن اور شیوم نے شاندار بلے بازی کی۔ گیند بازوں نے بھی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی ۔

      یہ بھی پڑھئے : رکی پونٹنگ نے بتایا : کیوں کلدیپ یادو کو دہلی نے خریدا، کولکاتہ پر بھی کیا طنز

      یہ آئی پی ایل 2022 کے 5 میچوں میں چنئی سپر کنگز کی پہلی جیت ہے اور بطور کپتان جڈیجہ کی بھی پہلی جیت ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ڈریسنگ روم کے اندر سے دباؤ ہے تو جڈیجہ نے ایسی کسی بھی بات سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ   مالکان اور انتظامیہ نے مجھ پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔ بطور کپتان میں اب بھی سینئر کھلاڑیوں سے مشورہ کرتا ہوں۔ بلاشبہ ماہی بھائی ہیں ۔ میں اب بھی سیکھ رہا ہوں اور ہر میچ کے ساتھ بہتر ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہمارے ڈریسنگ روم میں بہت سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور یہ ٹیم کے کام آتا ہے۔ ہم حالات سے جلدی نہیں گھبراتے ہیں ، ہمیں فارم مل گئی ہے  اور اب ہم اسے آنے والے میچوں میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

      اس میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ یہ اس سیزن کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ چنئی کی اننگز میں ریکارڈ 17 چھکے لگے۔ چنئی کے لیے شیوم دوبے نے 46 گیندوں میں ناٹ آوٹ 95 اور رابن اتھپا نے 50 گیندوں میں 88 رنز بنائے۔ جواب میں آر سی بی کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز ہی بنا سکی اور 23 رنز سے میچ ہار گئی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: