اپنا ضلع منتخب کریں۔

    India vs Sri Lanka: رویندر جڈیجہ کو ڈبل سنچری سے کس نے روکا؟ لوگوں نے سچن کے قصہ کو یاد کرکے دراوڑ اور روہت کا سنائی کھری کھری

    Ravindra Jadeja Misses Double Ton:  ہندوستان نے سری لنکا  (India vs Sri Lanka) کے خلاف موہالی ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 574 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ تجربہ کار آل راونڈر رویندر جڈیجہ نے اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔ جڈیجہ (Ravindra Jadeja) نے 228 گیندوں پر ناٹ آوٹ 175 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 228 گیندوں میں 17 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان نے سری لنکا  (India vs Sri Lanka) کے خلاف موہالی ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 574 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ تجربہ کار آل راونڈر رویندر جڈیجہ نے اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔ جڈیجہ (Ravindra Jadeja) نے 228 گیندوں پر ناٹ آوٹ 175 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 228 گیندوں میں 17 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ ہفتہ کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پر جڈیجہ نے دبدبہ نظر آیا ۔ روی چندرن اشون نے 82 گیندوں میں 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد سمیع 20 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔ جڈیجہ جس طرح سے بلے بازی کر رہے تھے، اس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری آسانی سے بنالیں گے ، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

      یہ بھی پڑھئے : میچ سے پہلے ٹوائلیٹ میں پھنس گئی آسٹریلیا کی یہ مشہور کرکٹر، سنائی آب بیتی

      جب جڈیجہ دھیرے دھیرے ڈبل سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے تبھی کپتان روہت شرما نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد چائے کا وقفہ بھی ہوا۔ لوگوں نے روہت کے اننگز ڈکلیئر کرنے کے وقت پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شائقین ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور کپتان روہت شرما پر شدید تنقید کر رہے ہیں ۔ شائقین کا کہنا ہے کہ جڈیجہ کے پاس ڈبل سنچری بنانے کا سنہرا موقع تھا لیکن کوچ اور کپتان نے اس کو پورا نہیں ہونے دیا ۔

      یہ بھی پڑھئے : PSL کے چیمپئن کو ملی اتنے کروڑ کی انعامی رقم، IPL میں اس سے 4 گنا زیادہ تو صرف راشد خان لے اڑے

      صارفین 2004 کے دورے کو یاد کر رہے ہیں، جب ٹیم انڈیا دراوڑ کی کپتانی میں پاکستان کے دورے پر تھی۔ اس وقت سچن تیندولکر ملتان ٹیسٹ میچ میں 194 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، جب دراوڑ نے اننگز ڈکلیئر کر کے سب کو حیران کر دیا تھا ۔ دراوڑ اس وقت کپتان تھے اور اب کوچ کے کردار میں ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا: 'اگر رویندر جڈیجہ کی جگہ روہت یا وراٹ کوہلی ہوتے تو کیا وہ اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کرتے؟' ایک اور یوزر نے لکھا: 'میں راہل دراوڑ کا مکمل بائیکاٹ کرتا ہوں، یہ ناانصافی ہے۔ جڈیجہ ڈبل ​​سنچری کے حقدار تھے ۔

      جڈیجہ ہندوستان کے دوسرے کرکٹر ہیں ، جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 5000 رنز اور 400 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ سابق کپتان کپل دیو کے نام تھا۔ کپل دیو نے ہندوستان کیلئے 356 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں ۔ اس دوران ان کے بلے سے 9031 رنز نکلے۔ اس کے علاوہ کپل نے 687 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: