ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی میں شریک نہیں ہوئے بہنوئی شعیب ملک ، یہ تھی اصل وجہ !۔

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی ہوگئی ہے ۔ انعم مرزا کا نکاح ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے اسد سے ہوا ۔

  • Share this:
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی میں شریک نہیں ہوئے بہنوئی شعیب ملک ، یہ تھی اصل وجہ !۔
ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی ہوگئی ہے ۔ انعم مرزا کا نکاح ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے اسد سے ہوا ۔ اس ہائی پروفائل شادی میں کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی ، لیکن انعم کے بہنوئی اور پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نہیں پہنچے ۔ ( تصویر : اسد انسٹاگرام ) ۔

سالی کی شادی تھی اور بہنوئی نہیں آئے ، تو یہ بات میڈیا میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ طرح طرح کی باتیں ہونے لگیں ۔ قیاس آرائی کی جانے لگی کہ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی میں شعیب ملک کیوں نہیں شریک ہوئے ۔ تاہم اب شعیب ملک کے شادی میں شریک نہ ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے ۔

دراصل شعیب ملک فی الحال بنگلہ دیش میں کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راج شاہی رائلس کیلئے کھیل رہے ہیں اور ان کا میچ بھی تھا ، جس میں ان کی ٹیم کو جیت ملی ۔

ڈھاکہ پلاٹون کے خلاف اس میچ میں شعیب ملک نے ناٹ آوٹ 36 رن بناکر اپنی ٹیم کو نو وکٹوں سے جیت دلائی ۔ راج شاہی رائلس کو 135 رنوں کا ہدف ملا تھا ، جس کو اس نے 18.2 اورس میں ہی حاصل کرلیا ۔

ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی کی بات کریں تو یہ انعم کا دوسرا نکاح ہے ۔ انعم نے سال 2016 میں حیدرآباد کے کاروباری اکبر راشد سے شادی کی تھی ، مگر دو سال بعد ہی دونوں کی راہیں الگ ہوگئیں اور اب انہوں نے اپنے سے تین سال چھوٹے اسد کو اپنا ہم سفر بنایا ہے ۔
First published: Dec 12, 2019 09:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading