ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی راہ پر ٹیم انڈیا کا ایک اور کھلاڑی ، فلم باہوبلی کی اداکارہ سے کرے گا شادی!

اس ہندوستانی کرکٹر کے نام کا انکشاف ابھی تک نہیں ہوا ہے ۔ خبروں کے مطابق ٹیم انڈیا کا یہ کرکٹر شمالی ہندوستان سے تعلق رکھتا ہے ۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی راہ پر ٹیم انڈیا کا ایک اور کھلاڑی ، فلم باہوبلی کی اداکارہ سے کرے گا شادی!
کوہلی اور پانڈیا کی راہ پر ٹیم انڈیا کا ایک اور کھلاڑی ، اس مشہور اداکارہ سے کرے گا شادی!۔

ہندوستان کے کرکٹ ستاروں اور بالی ووڈ حسیناوں کے درمیان شادی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ پہلے بھی ایسے رشتے لوگوں کے سامنے آتے رہے ہیں اور حال ہی میں ان میں اضافہ بھی دیکھنے کو ملا ہے ۔ یہاں تک کہ موجودہ ٹیم انڈیا میں تو کئی کھلاڑی ایسے ہیں ، جنہوں نے اداکاراوں کے ساتھ شادی کی ہے ۔ کپتان کوہلی ہوں یا پھر آل راونڈر ہاردک پانڈیا یا پھر بلے باز منیش پانڈے ، سبھی کا رشتہ اداکاراوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ اب اس کڑی میں ٹیم انڈیا کے ایک اور کرکٹر کا نام جڑنے والا ہے اور وہ بھی بلاک باسٹر فلم باہوبلی کی اداکارہ انوشکا شیٹی کے ساتھ ۔


دراصل یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب انوشکا شیٹی کا نام کسی کے ساتھ جوڑا گیا ہو ۔ اس سے پہلے ان کا نام فلم باہوبلی کے اداکار پربھات کے ساتھ جڑچکا ہے ۔ مگر پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شیٹی اب ہندوستانی کرکٹر کے ساتھ رشتے میں ہیں اور شادیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔




حالانکہ اس ہندوستانی کرکٹر کے نام کا انکشاف ابھی تک نہیں ہوا ہے ۔ خبروں کے مطابق ٹیم انڈیا کا یہ کرکٹر شمالی ہندوستان سے تعلق رکھتا ہے ۔ ویسے انوشکا شیٹی نے اس کو لے کر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم میں ایسی کئی مثالیں دیکھنے کو ملی ہیں ، جب کرکٹروں نے اداکاراروں کو اپنی زندگی کا ساتھی بنایا ہے ۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ۔ فائل فوٹو ۔
وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ۔ فائل فوٹو ۔


وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کی تھی ۔ دونوں نے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں شادی کی تھی ۔ انوشکا اور کوہلی دونوں نے ایک دوسرے کو لمبے وقت تک ڈیٹ بھی کیا تھا ۔

منیش پانڈے اور آشویتا شیٹی ۔ فائل فوٹو ۔
منیش پانڈے اور آشویتا شیٹی ۔ فائل فوٹو ۔


منیش پانڈے اور آشویتا شیٹی

ہندوستان کے صلاحیت مند بلے باز منیش پانڈے نے سال 2019 میں تمل اداکارہ آشویتا شیٹی کے ساتھ شادی کی تھی ۔ منیش اور آشویتا نے ممبئی میں دو دسمبر کو شادی کی تھی ۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا ۔ فائل فوٹو ۔
ہاردک پانڈیا اور نتاشا ۔ فائل فوٹو ۔


ہاردک پانڈیا اور نتاشا

ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے اس سال کی شروعات میں بالی ووڈ اداکارہ نتاشا استانکووچ کے ساتھ منگنی کی تھی ۔ دونوں نے اس کیلئے یکم جنوری کا دن منتخب کیا تھا ۔ مانا جارہا ہے کہ ہاردک اور نتاشا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

عامر خان کی بیٹی نے ماڈلنگ میں رکھا قدم ! انتہائی بولڈ انداز میں نظر آئی ایرا خان ، مچا ہنگامہ

ٹی وی کی اس مشہور اداکارہ نے 40 سال کی عمر میں بوائے فرینڈ سے کی دوسری شادی ، دیکھیں تصاویر

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اب پہنی اتنی مہنگی شارٹ ڈریس ، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش ، تصویر وائرل
First published: Feb 10, 2020 06:52 PM IST