شاہد آفریدی کا بڑا بیان، کہا: جیسی عزت ہمیں ہندوستان سے ملتی ہے، پاکستان سے بھی نہیں ملتی
شاہد آفریدی کا بڑا بیان، کہا: جیسی عزت ہمیں ہندوستان سے ملتی ہے، پاکستان سے بھی نہیں ملتی ۔ (PIC: Shahid Afridi/Instagram)
Shahid Afridi News: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسٹوکس کے جذبہ کی سراہنا کی اور کہا کہ اب ایسا بار بار ہونا چاہئے ، کیونکہ بین الاقوامی کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ دوستانہ ہیں ۔
نئی دہلی : تاریخی انگلینڈ ۔ پاکستان ٹیسٹ سیریز کی شروعات سے پہلے آل راونڈر بین اسٹوکس نے اس سال آئے تباہ کن سیلاب سے پاکستان کے باہر نکلنے میں مدد کرنے کیلئے سیریز سے ملنے والی اپنی پوری میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان کرکے دنیا بھر کے کرکٹ فینس کا دل جیت لیا ۔ ایسے میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسٹوکس کے اس جذبہ کی سراہنا کی اور کہا کہ اب ایسا بار بار ہونا چاہئے ، کیونکہ بین الاقوامی کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ دوستانہ ہیں ۔
اسی کے ساتھ شاہد آفریدی نے ہندوستان کی سرزمین پر ورلڈ کپ میں پاکستان کے کھیلنے کے دنوں کو یاد کیا اور کہا کہ جس طرح کی عزت ان کی ٹیم کو ہندوستان میں ملی، وہ پاکستان میں بھی نہیں ملتی ہے ۔ آفریدی نے سما ٹی وی پر کہا کہ میں نے ہمیشہ اس میں یقین کیا ہے ۔ جب ہم ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان گئے تھے تو میں وہاں ٹیم کے کپتان کے طور پر تھا اور میں نے کہا تھا کہ جو عزت ہمیں ہندوستان سے ملتی ہے ، وہ پاکستان بھی بھی نہیں ملتی ۔
آفریدی نے کہا کہ یہ ایک مثبت پیغام تھا، کیونکہ اس وقت کے حالات تھے ۔ اس بات کو لے کر شبہ تھا کہ ہم ہندوستان کا سفر کریں گے یا نہیں ۔ ایک ایتھیلیٹ کے طور پر پوری دنیا آپ کو دیکھتی ہے ۔ آپ ہمیشہ اپنے ملک کے وقار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس کا یہ جذبہ کمال کا تھا ، یہ ایک اچھا پیغام تھا ، ایسی چیزیں اکثر ہونی چاہئے، کھلاڑی اب زیادہ فرینڈلی ہوگئے ہیں ۔ بین الاقوامی کھلاڑی اب ایک ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں ۔ سیریز کی بات کریں تو یہ پہلی مرتب ہے جب انگلینڈ 17 سال کے بعد پاکستان میں ریڈ بال کرکٹ کھیل رہا ہے ۔
اس سیریز کی شروعات راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی ۔ اس سال کی شروعات میں انگلینڈ نے 2022 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان میں سات میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی ۔ اس ٹی 20 سیریز میں انگلینڈ نے جیت حاصل کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔