உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کونسی ٹیم جیتے گی؟ رکی پونٹنگ نے یہ بڑی پیشین گوئی

    Asia Cup 2022: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کونسی ٹیم جیتے گی؟ رکی پونٹنگ نے یہ بڑی پیشین گوئی (Babar Twitter)

    Asia Cup 2022: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کونسی ٹیم جیتے گی؟ رکی پونٹنگ نے یہ بڑی پیشین گوئی (Babar Twitter)

    Asia Cup 2022, IND vs PAK : اگر ایشیا کپ کے ریکارڈ کی بات کریں تو ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اب تک 13 مقابلے ہو چکے ہیں۔ اس میں سے ہندوستان نے 7 جبکہ پاکستان نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 4 سال بعد ہونے جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ لیکن سب کی نظریں 28 اگست کو دبئی میں ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے میچ پر مرکوز ہیں ۔ اس میچ پر نہ صرف ہندوستانی یا پاکستانی فینس بلکہ سابق کرکٹرز کی بھی نظریں ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے اس میچ کو لے کر بڑی پیشین گوئی کر دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مرتبہ ایشیا کپ کا خطاب کونسی ٹیم جیتے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بابر اعظم اور فخر زماں کی جگہ لے سکتا ہے یہ کھلاڑی، مصباح الحق کا دعوی


      پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو کے نئے ایپی سوڈ میں کہا: 'صرف ایشیا کپ میں ہی نہیں، کسی بھی ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کو ہرانا آسان نہیں ہوتا ہے۔ حالانکہ ہر مرتبہ جب بھی ہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان ہی سب سے مضبوط اور بہترین ٹیم ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی کی گہرائی باقی ٹیموں کے مقابلہ میں بہتر ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اس مرتبہ بھی ہندوستان ایشیا کپ جیتنے میں کامیاب ہوگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia Cup 2022: ہند ۔ پاک میچ سے پہلے سابق لیجنڈ نے کہا : آفریدی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں


      وہیں اگر ایشیا کپ کے ریکارڈ کی بات کریں تو ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اب تک 13 مقابلے ہو چکے ہیں۔ اس میں سے ہندوستان نے 7 جبکہ پاکستان نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے ۔ حالانکہ اس مرتبہ پونٹنگ کو ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ تاہم انہیں لگتا ہے کہ ٹیم انڈیا اس میچ میں بھی جیت درج کرنے میں کامیاب رہے گی۔

      پونٹنگ نے کہا کہ میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ میں ٹیم انڈیا کو جیت کا دعویدار مان رہا ہوں۔ حالانکہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کوئی کمزور ٹیم ہے۔ پاکستان بھی شاندار کرکٹ ٹیم ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اس نے کرکٹ کو کئی سپر اسٹار کھلاڑی دئے ہیں ۔

      قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دو نہیں بلکہ تین مرتبہ آمنے سامنے ہو سکتی ہیں۔ 28 اگست کو گروپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کا اگلا میچ سپر 4 میں ہو سکتا ہے۔ اگر ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو شائقین کرکٹ دونوں کے درمیان خطابی میچ میں بھی مقابلہ دیکھ سکتے ہیں۔ ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: