உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریشبھ پنت نے نو مہینے بعد بنائی سنچری ،  توڑ دیا مہندر سنگھ دھونی کا یہ بڑا ریکارڈ

    ریشبھ پنت نے نو مہینے بعد بنائی سنچری ،  توڑ دیا مہندر سنگھ دھونی کا یہ بڑا ریکارڈ

    ریشبھ پنت نے نو مہینے بعد بنائی سنچری ،  توڑ دیا مہندر سنگھ دھونی کا یہ بڑا ریکارڈ

    India vs South Africa 3rd Test : ٹیم انڈیا کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت (Rishabh Pant) نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنائی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت (Rishabh Pant) نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنائی ۔ انہوں نے میچ کے تیسرے دن جمعرات کو دن کے کھیل کے دوسرے سیشن میں اپنی سنچری مکمل کی ۔ پنت نے اس کیلئے 133 گیندیں کھیلیں ۔ یہی نہیں انہوں نے سابق ہندوستانی کپتان اور لیجنڈ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ ہندوستان نے اس میچ میں جنوبی افریقہ کو 212 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

      کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز میں کھیلے جارہے اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ہندوستان نے 223 رنز بنائے تھے ، جس کے بعد میزبان ٹیم 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ریشبھ پنت نے دوسری اننگز میں ایک بار پھر کمال دکھایا اور ہندوستان کو مضبوطی بخشی ۔ وہ جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والے وکٹ کیپر بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پ پہنچ گئے ہیں ۔ اس سے پہلے دھونی اس فہرست میں ٹاپ پر تھے۔ دھونی نے سنچورین میں 2010 میں 90 رنز بنائے تھے ۔

      پنت نے تقریباً 9 ماہ بعد ٹیسٹ میں سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال 4 مارچ کو احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف سنچری بنائی تھی ۔ اس وقت انہوں نے پہلی اننگز میں 101 رنز بنائے تھے ۔ پنت کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ چوتھی سنچری ہے ۔ انہوں نے کپتان وراٹ کوہلی  (Virat Kohli) کے ساتھ 5ویں وکٹ کیلئے 94 رنز بھی جوڑے ۔

      ہندوستان کی دوسری اننگز 198 رنز پر سمٹ گئی ، لیکن پنت 100 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ واپس لوٹے ۔ ہندوستان نے میزبان ٹیم کے سامنے جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف رکھا ہے ۔ پنت نے 139 گیندیں کھیلی اور 6 چوکے، 4 چھکے لگائے ۔ سیریز اس وقت اہم موڑ پر ہے اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز پر بھی قبضہ کر لے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: