ہوم » نیوز » اسپورٹس

Rishabh Pant Captain: رشبھ پنت بنے دہلی کیپٹلس کے کپتان، شرے یس ایئر ٹورنامنٹ سے باہر

شرے یس ایئر کی چوٹ کے بعد رشبھ پنت (Rishabh Pant Delhi Capitals new Captain) کو آئی پی ایل 2021 میں دہلی کیپٹلس کی کمان سونپی گئی ہے۔ رشبھ پنت پہلی بار کپتان بنے ہیں۔

  • Share this:
Rishabh Pant Captain: رشبھ پنت بنے دہلی کیپٹلس کے کپتان، شرے یس ایئر ٹورنامنٹ سے باہر
رشبھ پنت بنے دہلی کیپٹلس کے کپتان، شرے یس ایئر ٹورنامنٹ سے باہر

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے طوفانی بلے باز اور وکٹ کیپر رشبھ پنت (Rishabh Pant Delhi Capitals new Captain) اب کپتان بھی بن گئے ہیں۔ رشبھ پنت کو دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2021 میں کپتانی سونپی ہے۔ شرے یس ایئر کے زخمی ہونے کے بعد رشبھ پنت کو یہ بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شرے یس ایئر انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ خبروں کی مانیں تو شرے یس ایئر کے کندھے کی سرجری ہوگی اور وہ اگلے 4-3 ماہ تک کرکٹ کے میدان پر نہیں اتر پائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کیپٹلس نے رشبھ پنت کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔


واضح رہے کہ دہلی کیپٹلس کے پاس کپتانی کے لئے کئی اور عظیم کھلاڑی بھی موجود تھے، جن میں آر اشون، اجنکیا رہانے، شکھر دھون اور اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔ حالانکہ دہلی کیپٹلس منیجمنٹ نے رشبھ پنت پر بھروسہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ رشبھ پنت دہلی کیپٹلس کے نائب کپتان تھے اور شرے یس ایئر کے زخمی ہونے کے بعد ان کا کپتان بننا طے مانا جا رہا تھا اور ہوا بھی ایسا ہی۔


رشبھ پنت کو دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2021 میں کپتانی سونپی ہے۔ شرے یس ایئر کے زخمی ہونے کے بعد رشبھ پنت کو یہ بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
رشبھ پنت کو دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2021 میں کپتانی سونپی ہے۔ شرے یس ایئر کے زخمی ہونے کے بعد رشبھ پنت کو یہ بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


عظیم کھلاڑیوں نے کی ہے دہلی کی کپتانی

واضح رہے کہ رشبھ پنت دہلی کیپٹلس کے 12ویں کپتان ہوں گے۔ ان سے پہلے ویریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، دنیش کارتک، جیمس ہوپس، مہیلا جے وردھنے، ڈیوڈ وارنر، کیون پیٹرسن اس ٹیم کی قیادت کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ جے پی ڈومنی، ظہیرخان، کرون نائر اور شرے یس ایئر نے بھی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔ حالانکہ یہ کھلاڑی دہلی کیپٹلس کو آئی پی ایل چمپئن نہیں بنا پائے۔ ہوسکتا ہے رشبھ پنت کپتان بنتے ہی دہلی کیپٹلس کا یہ خواب پورا کردیں۔

جانئے کیوں دہلی کیپٹلس کے کپتان بنے رشبھ پنت؟

دہلی کیپٹلس کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے بتایا کہ آخر کیوں رشبھ پنت کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ رشبھ پنت کا آسٹریلیا اور انگلینڈ سیریز میں شاندار کارکردگی دیکھ کر انہیں کپتان بنانے کا فیصلہ لیا گیا۔ رکی پونٹنگ نے کہا، ’یہ رشبھ پنت کے لئے بے مثال موقع ہے، جو کہ ابھی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کرکے خوداعتمادی سے لبریز ہیں۔ ان کی کارکردگی اس نئے کردار کے لئے ان کو حوصلہ دے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 30, 2021 09:25 PM IST