உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: ریشبھ پنت نے 'تحفہ' میں دیا وکٹ ، گمبھیر نے کہا : بے وقوفی، گواسکر بھی ناراض

    India vs South Africa 2nd Test: میچ کے تیسرے دن جب ریشبھ پنت (Rishabh Pant) بلے بازی کرنے کیلئے آئے تو ہندوستان نے 163 رنز پر چار وکٹ گنوا دئے تھے ۔ چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے کی جوڑی ٹوٹ چکی تھی اور ہندوستان کو ایک چھوٹی سی شراکت داری کی ضرورت تھی ۔ کگیسو ربادا (Kagiso Rabada)  پوری لے میں تھے اور پچھلی 7 گیندوں پر 2 وکٹیں لے چکے تھے ۔ دوسری طرف ریشبھ پنت ابھی کھاتہ بھی نہیں کھول پائے تھے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پھنسے ہوئے میچ میں وکٹ گنوا کر کیسے اپنی ٹیم کو مشکل میں ڈالا جاتا ہے ، اگر یہ جاننا ہو تو وانڈررس ٹیسٹ میں ریشبھ پنت کے آؤٹ ہونے کا ویڈیو دیکھنا چاہئے ۔ میچ کے تیسرے دن جب ریشبھ پنت (Rishabh Pant) بلے بازی کرنے کیلئے آئے تو ہندوستان نے 163 رنز پر چار وکٹ گنوا دئے تھے ۔ چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے کی جوڑی ٹوٹ چکی تھی اور ہندوستان کو ایک چھوٹی سی شراکت داری کی ضرورت تھی ۔ کگیسو ربادا (Kagiso Rabada)  پوری لے میں تھے اور پچھلی 7 گیندوں پر 2 وکٹیں لے چکے تھے ۔ دوسری طرف ریشبھ پنت ابھی کھاتہ بھی نہیں کھول پائے تھے ۔ اس کے باوجود انہوں نے ایسا شاٹ کھیلا، جسے دیکھ کر گوتم گمبھیر نے فوراً کہا : یہ بے وقوفی ہے ۔

      ریشبھ پنت  (Rishabh Pant) نے دوسری اننگز میں صرف 3 گیندوں کا سامنا کیا ۔ کگیسو ربادا نے انہیں پہلی ہی گیند پر چکمہ دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری گیند باؤنسر پھینکی ، جسے وکٹ کیپر بھی نہیں پکڑ سکے اور ہندوستان کو چار رنز مل گئے ۔ کگیسو ربادا نے تیسری گیند اچھی لینتھ پر آف اسٹمپ کے باہر پھینکی ۔ پنت نے اس پر آگے بڑھ کر چھکا مارنے کی کوشش کی ، لیکن گیند اور بلے کا صحیح سے رابطہ نہیں ہوسکا اور بلے کو چومتی ہوئی گیند وکٹ کیپر کے گلوز میں چلی گئی ۔

      گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو دونوں ٹیموں کے لیے برابر کے مواقع تھے ۔ چیتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے نے سنچری پارٹنرشپ کرکے ہندوستان کی واپسی کروادی ۔ اگر اس موقع پر ریشبھ پنت 20-25 رنز کی اننگز کھیلتے تو ہندوستان مضبوط پوزیشن پر پہنچ جاتا ۔ لیکن پنت نے ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر جنوبی افریقہ کو میچ میں واپسی کرنے کا موقع فراہم کیا ۔ انہوں نے جو شاٹ کھیلا وہ بہادری نہیں بلکہ بے وقوفی ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسے شاٹس بالکل قابل قبول نہیں ہیں ۔

      وہیں سنیل گواسکر نے بھی ریشبھ پنت کے اس شاٹ پر غصے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فطری کھیل کے نام پر ذمہ داری سے نہیں بھاگا جا سکتا ۔ چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے نے سخت محنت کرکے ہندوستان کی میچ میں واپسی کرائی ، ایسے میں کسی کو بھی اٹیکنگ گیم کے نام پر خراب شاٹ کھیلنے کی چھوٹ نہیں دی جاسکتی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: