உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SL: رشبھ پنت موہالی ٹسٹ میں سنچری سے محروم، سرنگا لکمل نے 96 پر کردیا بولڈ

    رشبھ پنت موہالی ٹسٹ میں سنچری سے محروم

    رشبھ پنت موہالی ٹسٹ میں سنچری سے محروم

    ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) موہالی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ (IND vs SL 1st Test) میں سنچری مکمل نہیں کرپائے۔ انہوں نے 96 رن بنائے اور صرف چار رن سے سنچری سے محروم رہ گئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) موہالی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ (IND vs SL 1st Test) میں سنچری مکمل نہیں کرپائے۔ انہوں نے 96 رن بنائے اور صرف چار رن سے سنچری سے محروم رہ گئے۔ مقابلے کے پہلے دن جمعہ کو ٹیم انڈیا کی پہلی اننگ کے 81ویں اوور میں سرنگا لکمل نے رشبھ پنت کی اننگ کو ختم کیا۔ اوور کی پانچویں گیند پررشبھ پنت کو سرنگا لکمل نے بولڈ کیا۔

      موہالی میں اس ٹسٹ میچ میں رشبھ پنت بہترین انداز میں کھیل رہے تھے، لیکن سرنگا لکمل نے سنچری مکمل نہیں ہونے دیا۔ رشبھ پنت نے 97 گیندیں کھیلیں اور اس دوران 9 چوکے، 4 چھکے لگائے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصؒہ کیا۔ رشبھ پنت پانچویں نمبر پر بلے بازی کو اترے اور زبردست کھیل دکھایا۔ رشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لئے 104 رنوں کی شراکت بھی کی۔ یہ پانچواں موقع ہے جب  رشبھ پنت 90 یا اس سے زیاہ رن بنانے کے باوجود سنچری سے محروم رہ گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      IPL 2022: ظہیر خان نے بتائی ممبئی انڈینس کی طاقت، ٹم ڈیوڈ اور ہاردک پانڈیا کے موازنہ پر بھی بولے

      ہندوستان کو مینک اگروال اور کپتان روہت شرما نے اچھی شروعات دی۔ دونوں نے 52 رنوں کی اوپننگ شراکت کی۔ روہت شرما (29 رن) کو لاہرو کمارا نے لکمل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پھر مینک اگروال (33 رن) کو ایمبلڈینیا نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا، جس سے ٹیم کا اسکور دو وکٹ پر 80 رن ہوگیا۔ وراٹ کوہلی اور ہنوما وہاری نے تیسرے وکٹ کے لئے 90 رن جوڑے۔

      ہنوما وہاری نے نصف سچری لگائی اور 128 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی 45 رن بناکر ایمبلڈینیا کا شکار بنے۔ پھر شرے یس ایئر نے 27 رنوں کا تعاون دیا۔ رشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ نے پھر اننگ کو بڑھایا اور ٹیم کا اسکور 330 کے پار پہنچا دیا۔ رشبھ پنت بہترین فارم میں تھے، لیکن سنچری سے صرف چار رن سے محروم رہ گئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: