آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے پہلے ریشبھ پنت نے دیا اپ ڈیٹ، تصویر شیئر کرکے کہی یہ بات
آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے پہلے ریشبھ پنت نے دیا اپ ڈیٹ، تصویر شیئر کرکے کہی یہ بات ۔ (Rishabh Pant Instagram)
Rishabh Pant Update : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کار حادثے کے بعد سے اسپتال میں داخل ہیں، لیکن انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں تازہ اپ ڈیٹ فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ریشبھ پنت نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنی صحت کو لے کر فینس کو خوشخبری دی ہے۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کار حادثے کے بعد سے اسپتال میں داخل ہیں، لیکن انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں تازہ اپ ڈیٹ فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ریشبھ پنت نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنی صحت کو لے کر فینس کو خوشخبری دی ہے۔ ریشبھ پنت نے ایک تصویر شیئر کی ہے، جہاں سے ایک عمارت دکھائی دے رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ریشبھ پنت کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے یا نہیں۔ ایسے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انہوں نے یہ تازہ تصویر اسپتال سے شیئر کی ہے یا اپنے گھر سے۔
اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ریشبھ پنت باہر بیٹھ کر تازہ ہوا کا لطف لے رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پنت نے کیپشن بھی لکھا ہے۔ پنت کے اس کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خوفناک کار حادثے کے بعد زندگی کو ایک الگ نقطہ نظر سے دیکھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔ ریشبھ پنت اپنے کار حادثہ کے بعد سے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کو اپنے بارے میں اپ ڈیٹس دے رہے ہیں۔ ریشبھ پنت نے حال ہی میں شیئر کی اس تصویر کا کیپشن لکھا ہے کہ "کبھی نہیں جانتا تھا کہ باہر بیٹھنے اور تازہ ہوا میں سانس لینے سے آپ بلیسڈ محسوس کریں گے۔"
ریشبھ پنت کی یہ پوسٹ ان کے فینس کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گی کیونکہ یہ بتاتا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز تیزی سے صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
خیال رہے کہ ریشبھ پنت آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں 9 فروری سے شروع ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کا حصہ نہیں ہیں کیونکہ وہ ابھی تک چوٹ کا علاج کر ا رہے ہیں۔ ریشبھ پنت کی صحت اور ان کی ریکوری کے حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ تصویر ان کے فینس کو راحت دینے والی ہے۔
بتا دیں کہ ریشبھ پنت دسمبر 2022 کے آخر میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ پنت اپنی ماں سے ملنے دہلی سے دہرادون کار میں جا رہے تھے۔ ان کی کار اچانک روڑکی کے قریب ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں ریشبھ پنت زخمی ہوگئے تھے اور اب وہ زیرعلاج ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔