உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: ریشبھ پنت نے 85 رن بناکر رقم کی تاریخ ، دھونی ۔ دراوڑ کا توڑا ریکارڈ

    India vs South Africa 2nd ODI: دوسرے ون ڈے میچ میں طوفانی وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ریشبھ پنت نے اپنی اننگز کے دوران راہل دراوڑ  (Rahul Dravid) اور مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni)  کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    • Share this:
      پارل : ہندوستان اور جنوبی افریقہ (India vs South Africa)  کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج بولینڈ پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرے ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان کے ایل راہل  (KL Rahul)  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں طوفانی وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریشبھ پنت  (Rishabh Pant) بطور وکٹ کیپر جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

      ریشبھ پنت نے اپنی اننگز کے دوران راہل دراوڑ  (Rahul Dravid) اور مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni)  کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دراوڑ نے سال 2001 میں ڈربن گراؤنڈ میں بطور وکٹ کیپر 77 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی نے سال 2013 میں جوہانسبرگ کے میدان میں 65 رنز بنائے تھے ۔ پنت نے اپنی اننگز کے دوران 71 گیندوں میں 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پنت سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے ، لیکن تبریز شمسی کی گیند پر ایڈن مارکرم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

      ریشبھ پنت نے اکتوبر 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں اپنا ODI ڈیبیو کیا۔ انہوں نے 20 ون ڈے میچوں میں 35 کی اوسط سے 630 رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام 4 نصف سنچریاں ہیں اور ان کا 113 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی بات کریں تو وہ اب تک چار سنچریاں بنا چکے ہیں۔

      اس سے قبل ہندوستان کو شیکھر دھون-راہل کی اوپننگ جوڑی سے بہترین شروعات ملی۔ ہندوستانی اننگز کی پہلی وکٹ 12ویں اوور میں گری جب شیکھر دھون (29 رنز) مارکرم کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر اترے۔ اگلے ہی اوور میں کوہلی نے کیشو مہاراج کی گیند پر کپتان ٹیمبا باوما کو ایک آسان کیچ دیا۔ انہوں نے 5 گیندیں کھیلیں ، لیکن کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔

      ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے ۔ شاردل ٹھاکر 40 اور روی چندرن اشون 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے 7ویں وکٹ کے لیے آوٹ 48 رنز کی شراکت داری کی اور ہندوستان کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: