ہوم » نیوز » اسپورٹس

روہت شرما نے رقم کی تاریخ، 400 چھکے لگا کر توڑ دیا شاہد آفریدی کا عالمی ریکارڈ

روہت شرما نے ممبئی ٹی -20 میچ میں محض 23 گیندوں پراپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں 400 چھکا لگانے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

  • Share this:
روہت شرما نے رقم کی تاریخ، 400 چھکے لگا کر توڑ دیا شاہد آفریدی کا عالمی ریکارڈ
روہت شرما نے رقم کی تاریخ

ممبئی: روہت شرما نے ایک بارپھر ثابت کردیا ہے کہ آخرانہیں دنیا ہٹ مین کے نام سے کیوں پکارتی ہے۔ روہت شرما نے ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرے ٹی -20 میں ایک بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ روہت شرما نے ویسٹ انڈیزکے اسپنرکھیری پیئرکی گیند پرچھکا لگاتے ہی اپنے نام 400 بین الاقوموامی چھکے پورے کرلئے۔


روہت شرما بین الاقوامی کرکٹ میں 400 چھکا لگانے والے پہلے ہندوستانی اوردنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ روہت شرما سے پہلے کرس گیل اورشاہد آفریدی اس کارنامے کوانجام دے چکے ہیں۔


روہت شرما نے 400 چھکے لگا کرتوڑ دیا شاہد آفریدی کا ریکارڈ


First published: Dec 11, 2019 09:32 PM IST