ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کے اس بڑے کھلاڑی نے فینس کو دی تھی جم کر گالیاں ، کہا : باہر آکر بلا ماروں گا

روہت شرما برسبین کے گابا میدان پر پریکٹس کررہے تھے ۔ ان کے ساتھ منوج تیواری اور پروین کمار بھی تھے ۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کے اس بڑے کھلاڑی نے فینس کو دی تھی جم کر گالیاں ، کہا : باہر آکر بلا ماروں گا
ٹیم انڈیا کے اس بڑے کھلاڑی نے فینس کو دی تھی جم کر گالیاں ، کہا : باہر آکر بلا ماروں گا

ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما کو کافی کول کرکٹر مانا جاتا ہے ۔ روہت شرما کو جلد غصہ نہیں آتا ہے ، وہ اپنی ہی دھن میں رہتے ہیں ۔ حالانکہ کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے کہ جب روہت شرما نے اپنا آپا کھویا ہے اور وہ حریف کھلاڑیوں سے لے کر فینس سے بھی بھڑ چکے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ سال 2011-12 کے آسٹریلیا دورہ کے دوران پیش آیا تھا ، جب روہت شرما پریکٹس سیشن کے دوران ایک فین سے بھڑ گئے تھے ۔ روہت شرما کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا ۔


روہت شرما برسبین کے گابا میدان پر پریکٹس کررہے تھے ۔ ان کے ساتھ منوج تیواری اور پروین کمار بھی تھے ۔ بلے بازی کی پریکٹس کرتے ہوئے نیٹس کے پیچھے کھڑے ایک فین نے روہت کو ایسی بات کہی کہ وہ بھڑ گئے ۔ روہت شرما اتنے غصے میں آگئے تھے کہ انہوں نے اس کو بیٹ سے مارنے کی بات کہی اور ساتھ میں گالیاں بھی دیں ۔ لڑائی دیکھ کر پروین کمار بھی وہاں آگئے اور انہوں نے اس فین کو گالی دیتے ہوئے اسٹمپ اکھاڑ دیا ۔ دراصل اس فین نے شراب پی رکھی تھی اور وہ اناپ شناپ باتیں کررہا تھا ، جس کو سن کر روہت شرما اور پروین کمار کو ناراض ہوگئے تھے ۔ معاملہ بڑھتا دیکھ منوج تیواری وہاں آگئے اور انہوں نے بیچ بچاو کیا ۔


بتادیں کہ سال 2011-12 کا آسٹریلیا دورہ ہندوستان کیلئے تنازعات سے گھرا ہوا تھا ۔ اس دورے پر وراٹ کوہلی نے بھی شائقین کی جانب نازیبا اشارہ کیا تھا ۔ وراٹ کوہلی نے الزام لگایا تھا کہ اسٹینڈ پر فینس ان کے اہل خانہ کے خلاف گندی باتیں کررہے تھے ۔


روہت شرما کیلئے خراب رہا تھا آسٹریلیا دورہ

بتادیں کہ آسٹریلیا دورہ روہت شرما کیلئے کافی خراب رہا تھا ۔ روہت شرما نے ٹرائی سیریز کے پانچ میچوں میں صرف 79 رن بنائے تھے ۔ ان کا بلے بازی اوسط صرف 15.80 تھا ۔ روہت شرما کے بلے سے ایک بھی نصف سنچری نہیں نکلی تھی اور ان کا اسٹرئیک ریٹ تو 80 سے نیچے تھا ۔ وہیں دو میچوں کی ٹی 20 سیریز میں روہت شرما کی ایک اننگز میں بلے بازی آئی تھی اور وہ پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے تھے ۔
First published: May 07, 2020 11:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading