உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK : میچ سے پہلے روہت شرما نے بابر اعظم سے کہا : بھائی شادی کرلو، جانئے پاکستانی کپتان نے کیا دیا جواب، دیکھئے ویڈیو

    IND vs PAK : میچ سے پہلے روہت شرما نے بابر اعظم سے کہا : بھائی شادی کرلو، جانئے پاکستانی کپتان نے کیا دیا جواب، دیکھئے ویڈیو  (PCB Twitter)

    IND vs PAK : میچ سے پہلے روہت شرما نے بابر اعظم سے کہا : بھائی شادی کرلو، جانئے پاکستانی کپتان نے کیا دیا جواب، دیکھئے ویڈیو (PCB Twitter)

    IND vs PAK Asia cup 2022: میچ سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کی ملاقات کے کئی ویڈیوز سامنے آ رہے ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاہین آفریدی سے ملاقات کے بعد اب دونوں ممالک کے کپتان روہت شرما اور بابر اعظم ایک دوسرے سے ملے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | islamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ میں اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑا میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں تقریباً 10 ماہ بعد آمنے سامنے ہوں گی۔ آخری مرتبہ جب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ ہوا تھا تو تاریخ بدل دی گئی تھی۔ ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ہندوستان کو شکست دی تھی ۔ تاہم یہ ماضی کی بات بن چکی ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کے لحاظ سے مضبوط ہیں۔ ایسے میں کسی ایک ٹیم کو جیت کی دعویدار نہیں کہا جا سکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: روہت شرما بنام بابر اعظم ، جانئے کیسا ہے بلے بازی اور کپتانی کا ریکارڈ


      اس میچ سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کی ملاقات کے کئی ویڈیوز سامنے آ رہے ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاہین آفریدی سے ملاقات کے بعد اب دونوں ممالک کے کپتان روہت شرما اور بابر اعظم ایک دوسرے سے ملے ہیں۔ اس کا ایک ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ پی سی بی نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ جب کپتان نے کپتان سے ملاقات کی۔ اس ویڈیو میں دونوں کپتان کرکٹ کے علاوہ کئی دیگر مسائل پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹیم کا ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد کا ہے۔ اس سے پہلے وراٹ کوہلی کی بابر اعظم سے ملاقات کا ویڈیو بھی سامنے آیا تھا ۔


      روہت ۔ بابر کی ملاقات کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے، اس میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان نے بابر اعظم سے کہا کہ بھائی شادی کر لو۔ روہت نے یہ کہا تو بابر بھی دنگ رہ گئے۔ کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد انہوں نے جواب دیا کہ نہیں، ابھی شادی نہیں کروں گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وسیم اکرم نے کھول دی پاکستان کی پول، ہندوستان کو بتادی اپنی ٹیم کی بڑی کمی


      روہت شرما کے لئے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کا میچ اہم ہوگا۔ گزشتہ سال نومبر میں انہیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا فل ٹائم کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ روہت کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم پاکستان سے دو دو ہاتھ ہوگی۔ گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد وراٹ کے کپتانی چھوڑنے کے بعد روہت کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کمان بھی سونپ دی گئی تھی ۔

      ہندوستان کو 2008 سے 2018 کے درمیان ایشیا کپ میں 10 سالوں میں صرف ایک مرتبہ پاکستان سے شکست ملی ہے۔ 2014 میں میرپور میں ہونے والے ایشیا کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو 1 وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس وقت میں شاہد آفریدی نے اشون کی گیند پر لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو 1 وکٹ سے سنسنی خیز جیت دلائی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: