உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اگر عالمی کپ جیتنا ہے تو IPL مت کھیلو، روہت شرما کے بچن کے کوچ نے دیا بڑا بیان

    ادھر روہت شرما کے بچپن کے کوچ دنیش لاڈ کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم کو 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا ہے تو انہیں آئی پی ایل سے خود کو دور کرنا ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Hyderabad
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی تجربہ کاروں نے کپتان روہت شرما کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ہے۔ وہیں اس درمیان روہت شرما کے بچپن کے کوچ دنیش لاڈ کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم کو 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا ہے تو انہیں آئی پی ایل سے خود کو دور کرنا ہوگا۔

      دنیش لاڈ نے Sportkeeda کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا، 'یہ ٹیم گزشتہ 7-8 ماہ سے مستحکم نہیں رہی ہے۔ اگر ہم ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں تو ٹیم کو متحد ہونا پڑے گا۔ پچھلے سات مہینوں میں کوئی اوپن کرنے آرہا ہے تو کوئی بولنگ کرنے آجارہا ہے۔ یہ ٹیم بالکل بھی مستحکم نہیں ہے۔

      شعیب ملک نے ہندوستان کو بتایا پسندیدہ تو وقار یونس نے اڑایا مذاق، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

      دنیش نے مزید کہا، 'مجھے نہیں لگتا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ اس کی وجہ ہے۔ دنیا بھر میں ہر کوئی کرکٹ کھیل رہا ہے۔ لہذا آپ کام کے بوجھ کو وجہ نہیں بنا سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو  آپ آئی پی ایل میں مت کھیلیں اگر آپ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں اسے ہر بین الاقوامی میچ میں شرکت کرنی چاہیے۔ کیونکہ ہمیں ان سے کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔

      کرکٹر وسیم اکرم ہوئے جذباتی، کہا: دنیا مجھے مانتی ہے بہترین گیندباز، لیکن پاکستان میں فکسر

       

      ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ وہ آئی پی ایل سے اپنا نام واپس لیں یا نہیں۔ اس کا فیصلہ انہیں خود کرنا ہے۔ کیونکہ جب آپ ہندوستان کے لیے یا ریاست کے لیے کھیلتے ہیں تو آئی پی ایل کے لیے صرف آپ کے نام پر غور کیا جاتا ہے۔ آپ کی کارکردگی صرف آئی پی ایل میں تنخواہ کی حد میں آپ کی مدد کرتی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: