روہت شرما نے صحافی سے کہہ ڈالی ایسی بات، سن کر سب کی نکل پڑی ہنسی: ویڈیو وائرل
T20 World Cup 2022: روہت اکثر اپنے مزاحیہ رویے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ خاص طور پر جب وہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کر رہے ہوں۔ ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا، جب روہت شرما آنے والی T20 سیریز سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرنے آئے تھے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی منگل (20 ستمبر) کو کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے قبل کپتان روہت شرما نے میڈیا سے بات چیت کی۔ روہت اکثر اپنے مزاحیہ رویے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ خاص طور پر جب وہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کر رہے ہوں۔ ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا، جب روہت شرما آنے والی T20 سیریز سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرنے آئے تھے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے پہلے پریس کانفرنس کے دوران جب صحافی نے روہت شرما سے ان کے 90-95 فیصد بیان کے ساتھ ساتھ ہندوستانی خاتون عظیم باؤلر جھولن گوسوامی سے متعلق سوال کیا تو روہت نے ہنستے ہوئے کہا، "آپ کتنے سوال پوچھتے ہو"؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ جھولن گوسوامی انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ دنیش کارتک یا ریشبھ پنت، کون کھیلے گا T20ورلڈ کپ، 6میچوں سے ہونے جارہا ہے دونوں کا مستقبل
آپ کو بتا دیں کہ ایشیا کپ میں شکست کے باوجود روہت شرما نے 6 ستمبر کو کہا تھا کہ 90-95 فیصد ٹیم فکس ہے، صرف کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ روہت نے صرف کے ایل راہل کو اوپننگ کرانے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ راہل ہی ہیں جو ٹی 20 ورلڈ کپ میں اوپننگ کریں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے اندر کھچڑی کیا پک رہی ہے، ہم اپنی سوچ سے بالکل صاف ہیں۔ روہت نے مزید کہا کہ ان کی کارکردگی شاندار ہے اور وہ ہندوستان کے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔