உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2022: کس دن ہوگا ٹیم انڈیا کا سلیکشن؟ تاریخ آئی سامنے

    T20 World Cup 2022: کس دن ہوگا ٹیم انڈیا کا سلیکشن؟ تاریخ آئی سامنے (Indian cricket team instagram)

    T20 World Cup 2022: کس دن ہوگا ٹیم انڈیا کا سلیکشن؟ تاریخ آئی سامنے (Indian cricket team instagram)

    T20 World Cup 2022: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ سپر 12 راؤنڈ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر ۔ نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ اس کیلئے کب ٹیم انڈیا کا انتخاب کیا جائے گا، اس بارے میں بڑی جانکاری سامنے آ رہی ہے۔ انسائیڈ اسپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ایشیا کپ کے 4 دن بعد 15 ستمبر کو ممبئی میں ہوگا اور اسی دن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس سے پہلے سلیکٹرز روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا کی ایشیا کپ میں کارکردگی کو بھی دیکھیں گے اور اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب ہونے کا موقع ملے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK : محمد رضوان کو عجیب و غریب شاٹ کھیلنا پڑا مہنگا، وکٹ گنواکر چکانی پڑی قیمت


      بتادیں کہ ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا انتخاب یو اے ای سے کھلاڑیوں کے واپس آنے کے بعد ہوگا۔ ہندوستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ہاردک پانڈیا نے کھولی پاکستان کی پول، اب دوسری ٹیمیں بھی اٹھائیں گی فائدہ!


      آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 16 ستمبر مقرر کی ہے۔ ہر ٹیم 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر سکتی ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیمیں 30 ممبران کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں۔ اس میں کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ اسٹاف کے ارکان بھی شامل ہیں۔ کل 23 ممبران آفیشل اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اس میں 15 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 8 ارکان شامل ہوں گے۔

       

      اس کے علاوہ رکن ممالک اپنے خرچے پر 7 اضافی لوگوں کو ٹورنامنٹ کیلئے لے جا سکیں گے۔ یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان 7 ممبران میں نیٹ گیند باز ، سپورٹ اسٹاف کے اضافی ممبران شامل ہو سکتے ہیں۔ آئی سی سی نے ہر ٹیم کیلئے اپنے ساتھ ڈاکٹر کو لانا لازمی قرار دیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ سپر 12 راؤنڈ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: