உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND v WI : وینکٹیش ایئر کا وننگ سکس، ہندوستان نے پہلا T20 میچ 6 وکٹوں سے جیتا

    IND v WI : وینکٹیش ایئر کا وننگ سکس، ہندوستان نے پہلا T20 میچ 6 وکٹوں سے جیتا  (Photo-Indiancricketteam/Instagram)

    IND v WI : وینکٹیش ایئر کا وننگ سکس، ہندوستان نے پہلا T20 میچ 6 وکٹوں سے جیتا (Photo-Indiancricketteam/Instagram)

    IND v WI 1st T20 Match Report: کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ہندوستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ڈیبیو کرنے والے روی بشنوئی کی شاندار گیند بازی کے بعد روہت شرما اور ایشان کشن کی نصف سنچری ساجھیداری کی بنیاد پر کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ہندوستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دئے گئے 158 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے 4 وکٹوں پر 162 رنز بنالئے۔ وینکٹیش ایئر نے ٹیم انڈیا کے لئے جیت کا چھکا لگایا ۔ سوریہ کمار یادو 34 اور وینکٹیش ائیر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔ دونوں نے 5ویں وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 48 رنز جوڑے۔ ونڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

      روہت شرما اور ایشان کشن کی اوپننگ جوڑی نے ہندوستان کو نصف سنچری کی شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 7.3 اوورز میں 64 رنز کی شراکت داری کی۔ روہت 19 گیندوں میں 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہٹ مین روہت نے اس دوران 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے جبکہ ایشان نے 42 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔ ایشان نے 42 گیندوں میں 4 چوکے لگائے۔ روسٹن چیز نے روہت کو کیچ آوٹ کر کے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد روسٹن نے ایشان کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا ۔

      تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی نے پھر مایوس کیا ۔ وراٹ 13 گیندوں میں 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ فابین ایلن نے وراٹ کو بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں پولارڈ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ وکٹ کیپر ریشبھ پنت 8 گیندوں میں 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

      اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نکولس پورن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ونڈیز نے 7 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔ پورن نے 43 گیندوں میں 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔

      کپتان کیرن پولارڈ 19 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ کائل مائیرس نے 24 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ ہندوستان کے لئے نوجوان لیگ اسپنر روی بشنوئی اور تیز گیند باز ہرشل پٹیل نے 2-2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ بھونیشور کمار، دیپک چاہر اور یجیندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیم انڈیا نے اس میچ میں کل 17 اضافی رنز دئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: