پاکستان کو پٹخنی دے کر روہت شرما اینڈ کمپنی نے بنا ڈالا یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ، آسٹریلیا کو چھوڑا پیچھے
پاکستان کو پٹخنی دے کر روہت شرما اینڈ کمپنی نے بنا ڈالا یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ، آسٹریلیا کو چھوڑا پیچھے (@BCCI)
Most Wins Calendar Year: ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف پاکستان کو شکست دی۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے اس دوران ایک بڑا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا ہے۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف پاکستان کو شکست دی۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے اس دوران ایک بڑا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ہندوستان نے اجتماعی کوشش سے پاکستان پر سنسنی خیز فتح حاصل کی۔
ہندوستانی ٹیم نے سال 2022 میں کل 56 میچز کھیلے ہیں، جن میں سبھی فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی) شامل ہیں۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے 39 میچز جیتے ہیں۔ یہ ایک کیلنڈر سال میں کسی ٹیم کے ذریعہ جیتے گئے سب سے زیادہ میچز ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے نام تھا، جس نے 2003 میں اسٹیو وا کی کپتانی میں حاصل کیا تھا۔ اس وقت آسٹریلیا نے 47 میچ کھیلے تھے اور 38 میچ جیتے تھے۔ ہندوستان نے اب آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اس سے پہلے ہندوستان نے سال 2017 میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ میچ جیتے تھے۔ تب ہندوستان نے 53 میچ کھیل کر 37 جیتے تھے جبکہ سال 2018 میں اس نے 53 میں سے 35 میچ جیتے تھے۔ سال 2019 میں ٹیم انڈیا نے 52 میں سے 35 میچ جیتے تھے۔ اس ماہ کے شروع میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو گھر پر شکست دے کر آسٹریلیا کے عالمی ریکارڈ کی برابری کی تھی ۔
ہندوستان نے 12 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی ۔ شیکھر دھون کی زیرقیادت ٹیم نے آخری ون ڈے میں مہمان پروٹیز ٹیم کو ہرا کر ایک کیلنڈر سال میں آسٹریلیا کی 38 جیت کی برابری کی تھی ۔ ہندوستان نے اس سال کا آغاز روہت شرما کی کپتانی میں پروٹیز ٹیم کے خلاف لگاتار 5 شکستوں کے ساتھ کیا تھا ۔ ہندوستان نے اس سال جنوری سے 23 اکتوبر 2022 تک 2 ٹیسٹ، 12 ون ڈے اور 25 ٹی 20 انٹرنیشنل جیتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔