اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 WC 2022: روہت شرما کا نہیں چلا بلا پھر بھی بابر اعظم کو چھوڑا پیھچے، حاصل کی یہ بڑی کامیابی

    T20 WC 2022: روہت شرما کا نہیں چلا بلا پھر بھی بابر اعظم کو چھوڑا پیھچے، حاصل کی یہ بڑی کامیابی

    T20 WC 2022: روہت شرما کا نہیں چلا بلا پھر بھی بابر اعظم کو چھوڑا پیھچے، حاصل کی یہ بڑی کامیابی

    T20 World Cup 2022 : سال 2022 ہٹ مین کی کپتانی میں ہندوستان نے سب سے زیادہ جیت درج کی ہے ۔ ایک کیلنڈر سال میں ٹی ٹوینٹی میں روہت شرما ٹیم کو سب سے زیادہ جیت دلانے والے کپتان بن گئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی شروعات بہترین رہی ۔ روہت شرما اینڈ کمپنی اب ورلڈ کپ کے فائنل سے صرف ایک قدم دور ہے ۔ تاہم ابھی تک ٹورنامنٹ میں کپتان روہت شرما بلے سے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ۔ حالانکہ اس سے پہلے ایشیا کپ میں بھی وہ امید کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے تھے ۔ لیکن 2022 ہٹ مین کی کپتانی میں ہندوستان نے سب سے زیادہ جیت درج کی ہے ۔ ایک کیلنڈر سال میں ٹی ٹوینٹی میں روہت شرما ٹیم کو سب سے زیادہ جیت دلانے والے کپتان بن گئے ہیں ۔

      روہت نے اس کامیابی کو حاصل کرکے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بابراعظم نے 2021 میں پاکستان کی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی میں 21 جیت دلائی تھی، لیکن روہت کی کپتانی میں ہندوستان ابھی تک 2022 میں 22 ٹی ٹوینٹی میچز اپنے نام کرچکا ہے ۔ ورلڈ کپ میں روہت بلے سے اپنا بیسٹ نہیں دے سکے ہیں، لیکن انہوں نے ٹیم کو اچھی طرح سے سنبھالا ہے ۔

      چھ نومبر کو ہندوستان نے زمبابوے کے خلاف 71 رنز سے بڑی جیت درج کی ۔ اس میچ میں سلامی بلے باز کے ایل راہل نے بہترین نصف سنچری بناکر ٹیم کو اچھی شروعات دلائی ۔ انہوں نے 35 گیندوں میں تین چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی بدولت 51 رنز کی اننگز کھیلی ۔ وہیں بعد میں بلے بازی کرنے آئے سوریہ کمار یادو نے 61 رنز بنانے کیلئے صرف 25 گیندوں کا سامنا کیا ۔ اسکائی کی اس اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے ۔ 187 رنز کا پیچھا کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم 115 رنز بناکر ہی آوٹ ہوگئی ۔

      یہ بھی پڑھئے: نیدرلینڈس کے کپتان نے پاکستانی کپتان بابراعظم کو دیا خاص پیغام، کہی یہ بات، دیکھئے ویڈیو


      یہ بھی پڑھئے : ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کو لگا جھٹکا، یہ بڑا بلے باز ہوسکتا ہے باہر



      اس دوران سوریہ کمار یادو نے 2022 میں اپنی بہترین پرفارمنس سے سبھی کو متاثر کیا ۔ ورلڈ کپ میں سوریہ کا بلا جم کر بول رہا ہے ۔ انہوں نے ایک کیلنڈر سال میں اپنے ایک ہزار رنز پورے کرلئے ہیں ۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سوریہ انگلش ٹیم کے خلاف ناٹ آوٹ میچ میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: