ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی ایوارڈس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا جلوہ ، روہت شرما بنے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ، جانیں اور کس کو کیا ملا

روہت شرما کو سال 2019 میں ون ڈے کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی ایوارڈ میں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اور ہندوستانی تیز گیندباز دیپک چاهر کو ٹی -20 میں بہترین گیندبازی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 15, 2020 11:43 PM IST
  • Share this:
آئی سی سی ایوارڈس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا جلوہ ، روہت شرما بنے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ، جانیں اور کس کو کیا ملا
آئی سی سی ایوارڈس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا جلوہ ، روہت شرما بنے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر

ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما کو سال 2019 میں ون ڈے کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی ایوارڈ میں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اور ہندوستانی تیز گیندباز دیپک چاهر کو ٹی -20 میں بہترین گیندبازی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔  انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے ، جس کے لئے انہیں سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی ملے گی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ایوارڈوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔


بتیس سالہ روہت شرما کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ روہت نے انگلینڈ میں ورلڈ کپ -2019 کے دوران ریکارڈ پانچ سنچری مکمل کی تھی ۔ انہوں نے گزشتہ سال کل سات سنچریوں سمیت کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ 1490 رنز بنائے تھے۔ سلامی بلے باز نے 28 ون ڈے مقابلوں میں 57.30 کے اوسط سے یہ کامیابی حاصل کی۔ روہت نے ورلڈ کپ میں نو اننگز میں 81 کے اوسط سے 648 رن بنائے تھے۔


 


ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کی فائل فوٹو
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کی فائل فوٹو


ہندوستانی کپتان اور عالمی نمبر ایک بلے باز وراٹ کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ وراٹ نے انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران مداحوں سے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کی ہوٹنگ نہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ اسمتھ گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک سال کی پابندی کا سامنا کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہے تھے۔ وراٹ نے مداحوں سے اسمتھ کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی تھی۔ دراصل میچ میں وراٹ بلے بازی کر رہے تھے۔ اس وقت اسمتھ باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کر کر رہے تھے۔ وہاں موجود شائقین نے اسمتھ کو چڑھانا شروع کر دیا تھا اور پھر وراٹ نے ناظرین کو ایسا کرنے سے روکا تھا۔

وراٹ کو اس کے علاوہ سال کی آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان بھی منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب وراٹ کو آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ وراٹ نے 2018 اور 2019 میں بھی یہ کامیابی حاصل کی تھی۔
First published: Jan 15, 2020 11:42 PM IST