بی سی آئی نے دیا بڑا اپ ڈیٹ، کے ایل راہل ہوں گے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان، روہت شرما باہر
بی سی آئی نے دیا بڑا اپ ڈیٹ، کے ایل راہل ہوں گے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان، روہت شرما باہر ۔ تصویر : AFP
بی سی سی آئی نے اتوار شام کپتان کی چوٹ پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ فی الحال انگوٹھے میں لگی چوٹ کا علاج کرا رہے ہیں ۔ ان کی جگہ پر بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں کے ایل راہل کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ بی سی سی آئی نے اتوار شام کپتان کی چوٹ پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ فی الحال انگوٹھے میں لگی چوٹ کا علاج کرا رہے ہیں ۔ ان کی جگہ پر بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں کے ایل راہل کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔
بی سی آئی نے 14 دسمبر سے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے پہلے بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے ۔ کپتان روہت کے زخمی ہونے کے بعد سے ہی ان کے ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے پر تذبذب کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ۔ کوچ راہل دراوڑ نے بھی دوسرے ون ڈے کے بعد روہت کی چوٹ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہندوستان لوٹ رہے ہیں ۔
بی سی آئی نے اپ دیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ روہت پہلے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیلیں گے ۔ ان کی چوٹ پر میڈیکل ٹیم نظر رکھ رہی ہے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کے کھیلنے پر فیصلہ فٹنس کو دیکھتے ہوئے لیا جائے گا ۔ ٹیسٹ میں ان کی جگہ پر ابھیمنیو ایشورن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کے دوران روہت شرما زخمی ہوگئے تھے ۔ کیچ پکڑتے وقت گیند ان کے انگوٹھے پر جا لگی تھی ۔ فورا ہی ان کو اسپتال لے جایا گیا تھا ۔ زخمی ہونے کے بعد بھی وہ بلے بازی کرنے کیلئے اترے تھے اور ٹی کیلئے نصف سنچری بنائی تھی ۔
تیز گیند باز محمد سمیع اور آل راونڈر رویندر جڈیجہ ابھی تک پوری طرح سے فٹ نہیں ہوسکے ہیں ۔ سمیع کو کندھے میں پریشانی ہے جبکہ جڈیجہ کے گھٹنے کی چوٹ اب تک ٹھیک نہیں ہوئی ہے ۔ سلیکٹرس نے نودیپ سینی اور سوربھ کمار کو ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ پر ٹیم میں جگہ دی ہے ۔ وہیں تیز گیند باز جے دیو انادکٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔