اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان۔سری لنکا کی ایڈن گارڈنس میں ہوئی پچھلی ٹکر میں آیا تھا طوفان ایک اننگ سے بدل گئی کرکٹ کی تاریخ

    373 رنز کا پہاڑ چڑھنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا ۔ تو سری لنکا بھی ایسا کرنے میں ناکام رہا تھا۔ ہندوستان نے یہ میچ 67 رنز سے جیتا تھا۔

    373 رنز کا پہاڑ چڑھنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا ۔ تو سری لنکا بھی ایسا کرنے میں ناکام رہا تھا۔ ہندوستان نے یہ میچ 67 رنز سے جیتا تھا۔

    373 رنز کا پہاڑ چڑھنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا ۔ تو سری لنکا بھی ایسا کرنے میں ناکام رہا تھا۔ ہندوستان نے یہ میچ 67 رنز سے جیتا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      India vs Sri Lanka: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گوہاٹی میں پہلا ون ڈے جیت کر ہندوستان سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی کی واپسی ٹیم انڈیا کے لیے پہلے ون ڈے میں اچھی ثابت ہوئی۔ روہت بھلے ہی سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن ٹیم کو مضبوط شروعات دلائی ۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وراٹ کوہلی نے 2023 کا آغاز دھوم دھام سے کیا اور سنچری بنائی۔ 373 رنز کا پہاڑ چڑھنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا ۔ تو سری لنکا بھی ایسا کرنے میں ناکام رہا تھا۔ ہندوستان نے یہ میچ 67 رنز سے جیتا تھا۔

      اب یہ قافلہ کولکاتہ پہنچ گیا ہے۔ آخری بار جب ایڈن گارڈنز میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ ہوا تھا۔ وہ سال 2014 تھا۔ پھر میدان پر ایسا طوفان آیا تھا کہ سری لنکائی گیندباز کے ہوش اڑ گئے تھے۔ ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان روہت شرما ہی اس طوفان کو لے کر آئے تھے۔ روہت نے 2014 کے اس میچ میں 264 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی۔ روہت کو گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بھی بڑا لگاتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ حالانکہ وہ 67 گیندوں میں 83 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے لیکن ہندوستان کی ان کی یہ اننگز بھی بہت اہم تھی۔ کیونکہ وہ انگوٹھے کی چوٹ کے بعد واپسی کر رہے تھے۔ جس طرح کی بلے بازی روہت نے گوہاٹی میں کی تھی۔ بالکل اسی طرح 2014 میں بھی ایڈن گارڈنز میں کیا گیا تھا۔

      ODI ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کی بڑی فکر ہوئی دور، فارم میں لوٹے 2 دھماکیدار بلے باز

      ایڈن گارڈنز میں سری لنکا کے خلاف 2014 کے میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کی تھی۔ دو وکٹیں تیزی سے گر چکی تھیں۔ اس کے باوجود روہت نے ہٹ مین کی طرح بلے بازی کی۔ ٹیم انڈیا کی دوسری وکٹ 59 رنز کے اسکور پر گری۔ اس کے بعد جب تیسری وکٹ وراٹ کوہلی کی صورت میں گری، تب تک اسکور بورڈ پر 261 رنز کا اضافہ ہو چکا تھا۔ یعنی روہت اور وراٹ کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 201 رنز کی شراکت داری کی تھی۔ وہ بھی صرف 154 گیندوں میں۔ روہت نے اپنے 200 رن 151 گیندوں میں مکمل کیے تھے۔ وہ بھی چوکوں سے۔ وہ ون ڈے کی تاریخ میں دوسری سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل انہوں نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں اپنی پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔


      India vs Sri Lanka: وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری ، ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 67 رنز سے دی مات

      روہت نے سری لنکا کے خلاف اس اننگز میں 101 گیندوں میں 100 رنز مکمل کیے تھے اور انہوں نے اگلے 100 رنز کے لیے صرف 50 گیندیں کھیلی تھیں۔ روہت کی اننگز 50ویں اوور کی آخری گیند پر ختم ہوئی۔ تب تک وہ 264 رنز بنا چکے تھے۔ روہت نے اپنی اننگز میں 33 چوکے اور 9 چھکے لگائے اور انہوں نے یہ اننگز 150 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلی تھی۔ تب یہ ون ڈے کی سب سے بڑی اننگز تھی۔ یہ ریکارڈ آج بھی برقرار ہے۔ ایک بار پھر ایڈن گارڈن میں روہت سے اسی طرح کی اننگز کی توقع کی جائے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: