உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND VS ENG: روہت شرما نے چھکا لگا کر بنائی سنچری ، غیر ملکی سرزمین پر پہلی سنچری

    IND VS ENG: روہت شرما نے چھکا لگا کر بنائی سنچری ، غیر ملکی سرزمین پر پہلی سنچری ۔ (AP)

    IND VS ENG: روہت شرما نے چھکا لگا کر بنائی سنچری ، غیر ملکی سرزمین پر پہلی سنچری ۔ (AP)

    India vs England, 4th Test: روہت شرما (Rohit Sharma Century) نے اوول ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنائی ہے ۔ یہ ان کے ٹیسٹ کریئر کی آٹھویں اور غیر ملکی سرزمین پر پہلی سنچری ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : روہت شرما نے جب سے ٹیسٹ میں اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے ، ان کے بلے سے رنوں کی برسات ہورہی ہے ۔ ہندوستان میں شاندار بلے بازی کرنے والے روہت شرما نے انگلینڈ میں بھی اپنی بلے بازی کا لوہا منوا دیا ہے ۔ روہت شرما نے اوول ٹیسٹ میں شاندار سنچری لگائی ہے ۔ یہ ان کے ٹیسٹ کریئر کی آٹھویں اور غیر ملکی سرزمین پر پہلی سنچری ہے ۔

      روہت شرما لارڈس ٹیسٹ میں سنچری بنانے سے چوک گئے تھے ، لیکن اوول میں انہوں نے موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا ۔ روہت شرما جب 94 رنوں کے ذاتی اسکور پر تھے تو انہوں نے معین علی کی گیند پر لانگ آن پر چھکا مار کر اپنی سنچری مکمل کی ۔ روہت شرما نے 204 گیندوں میں اپنی سنچری بنائی ۔ روہت شرما نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں پہلی مرتبہ 50 سے کم کے اسٹرائیک سے سنچری بنائی ہے ۔

      روہت شرما کی یہ سنچری اس لئے بھی خاص ہے ، کیونکہ ناقدین ان کی تکنیک پر اکثر سوال کھڑے کرتے تھے ۔ انگلینڈ میں ان کی ناکامی کی پیشین گوئیاں کی جارہی تھیں ، لیکن ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت شرما نے اپنے سبھی ناقدین کی بولتی بند کردی ۔ روہت شرما نے اس وقت یہ سنچری بنائی جب ٹیم انڈیا کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی ۔


      پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 99 رنوں کی سبقت ملی تھی اور روہت شرما سے اچھی شروعات کی امید تھی ۔ روہت امیدوں پر کھرے اترے اور انہوں نے راہل کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے 83 رنوں کی شراکت داری کی ۔ راہل نصف سنچری سے چوک گئے ، لیکن روہت نے پہلے نصف سنچری پوری اور اس کے بعد انہوں نے غیر ملکی سرزمین پر اپنی پہلی سنچری بنائی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: