'کئی آپشن تھے، لیکن...' روہت شرما نے بتایا محمد سمیع کی جگہ امیش یادو کو ٹیم میں کیوں لیا
'کئی آپشن تھے، لیکن...' روہت شرما نے بتایا محمد سمیع کی جگہ امیش یادو کو ٹیم میں کیوں لیا ۔ فائل فوٹو ۔
Rohit Sharma Team India: روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا منگل سے موہالی میں شروع ہورہی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ تاہم ٹی 20 سیریز سے عین قبل تیز گیند باز محمد سمیع کی جگہ امیش یادو کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
موہالی : روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا منگل سے موہالی میں شروع ہورہی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ تاہم ٹی 20 سیریز سے عین قبل تیز گیند باز محمد سمیع کی جگہ امیش یادو کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سمیع کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے۔ جب کپتان روہت شرما سے اس سلسلہ میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ محمد سمیع کا ٹی 20 سیریز سے ہٹنا ٹیم کے ساتھ ساتھ ان کے لئے بھی اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم کے پاس کئی سارے آپشنز تھے، لیکن آخر میں امیش یادو کے نام پر مہر لگی ۔
کپتان روہت شرما نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ہمارے پاس کچھ آپشنز تھے، لیکن ان میں سے کئی پرسدھ کرشنا کی طرح زخمی ہیں۔ محمد سراج کاؤنٹی کھیل رہے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ وہ ایک یا دو گیم کھیلنے کیلئے اتنا طویل سفر طے کرنے کے بعد یہاں پہنچیں، یہ مناسب نہیں ہوگا۔ ظاہر ہے سمیع کا سیریز سے باہر ہونا بدقسمتی ہے، آویش خان ایشیا کپ میں کافی بیمار تھے اور انہیں صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا ۔ فٹنس کے نقطہ نظر سے انہیں کچھ وقت درکار ہے اور انہیں اپنی فٹنس کو دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ان تمام باتوں پر غور کیا گیا۔ امیش یادو ، محمد سمیع جیسے کھلاڑی جو طویل عرصہ سے گیند بازی کر رہے ہیں، ان میں سے کسی کے نام پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'سمیع اور یادو جیسے کھلاڑی جس بھی فارمیٹ میں کھیلے ہیں، انہوں نے خود کو بطور کھلاڑی ثابت کیا ہے۔ ہم کوالیٹی کو سمجھتے ہیں، اگر نئے کھلاڑی ہیں تو یہ ان پر منحصر ہوگا کہ انہوں نے یہ فارمیٹ کھیلا ہے یا نہیں، لیکن امیش اور محمد سمیع جیسے لوگ اگر وہ فٹ اور ٹھیک ہیں تو انہیں ٹیم میں واپس بلایا جائے گا۔ ہمیں ان کی فارم کو دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے دیکھا ہے کہ امیش نے آئی پی ایل میں کس طرح گیند بازی کی۔
امیش کے سلیکشن کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کپتان روہت نے کہا کہ "انہوں نے آئی پی ایل میں واقعی اچھی گیند بازی کی، وہ گیند کو سوئنگ کرتے ہیں، تیز گیند بازی کرتے ہیں۔ یہ سوچنا سچ میں کافی آسان تھا۔ یہ ہمارے لئے زیادہ بحث کا موضوع نہیں تھا۔ ورلڈ کپ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم نے بہت سے کھلاڑیوں کو آزمایا ہے۔ ہم اپنے سوچنے کے عمل اور ہم کس طرح آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اس کو لے کر بالکل واضح ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔