உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs NZ : روہت شرما بنے ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان، وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

    IND vs NZ : روہت شرما بنے ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان، وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ۔ تصویر : AFP

    IND vs NZ : روہت شرما بنے ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان، وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ۔ تصویر : AFP

    روہت شرما کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے والے کوہلی کو 17 نومبر سے جے پور میں شروع ہونے والی سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : روہت شرما کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے والے کوہلی کو 17 نومبر سے جے پور میں شروع ہونے والی سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ 2021 (آئی پی ایل) میں سب سے زیادہ رن بنانے والے ریتوراج گائیکواڑ اور ہرشل پٹیل کو بھی ہندوستان کی 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر وینکٹیش ایئر، جنہیں زخمی ہاردک پانڈیا کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔

      ہاردک پانڈیا کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنا اثر دکھانے میں ناکام رہنے کے بعد ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ ریتوراج نے سری لنکا سیریز کے دوران ہندوستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا ۔ سینئر لیگ اسپنر یجویندر چہل اور تیز گیند باز محمد سراج کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل شریس ایئر، اکشر پٹیل اور دیپک چاہر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ روہت کی تقرری صرف رسمی تھی جبکہ لوکیش راہل کھیل کے چھوٹے فارمیٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ، محمد سمیع اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو بھی اس سیریز سے آرام دیا گیا ہے ۔

      ہندوستانی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ:

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، ریتوراج گائیکواڈ، شریس ایئر، سوریہ کمار یادو، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وینکٹیش ائیر، یجویندر چہل، آر اشون، اکشر پٹیل، آویش خان، بھونیشور کمار، دیپک چاہر، ہرشل پٹیل، محمد سراج ۔

      نیز بی سی سی آئی نے 23 نومبر 2021 سے شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے انڈیا 'اے' ٹیم کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم اپنے دورہ کے دوران 3 چار روزہ میچ کھیلے گی۔ اس ٹیم کے کپتان پریانک پانچال ہوں گے۔

      انڈیا اے ٹیم :

      پریانک پانچال (کپتان)، پرتھوی شا، ابھیمنیو ایشورن، دیو دت پڈیکل، سرفراز خان، بابا اپراجیت، اوپیندر یادو (وکٹ کیپر)، کے گوتم، راہل چاہر، سوربھ کمار، نودیپ سینی، عمران ملک، ایشان پوریل، ارجن ناگواس والا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: