ہوم » نیوز » اسپورٹس

انسٹاگرام لائیو پر فینس کے عجیب و غریب کمنٹ سے پریشان ہوئے ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما ، دی گالی

انسٹا لائیو کے دوران محمد سمیع خراب نیٹ ورک سے پریشان ہورہے تھے ، جس کی وجہ سے روہت سے ان کا رابطہ ٹوٹ رہا تھا ۔

  • Share this:
انسٹاگرام لائیو پر فینس کے عجیب و غریب کمنٹ سے پریشان ہوئے ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما ، دی گالی
انسٹاگرام لائیو پر فینس کے عجیب و غریب کمنٹ سے پریشان ہوئے ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما ، دی گالی

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کھیل کے میدان پر سناٹا پسرا ہوا ہے ۔ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں پر روک لگا دی گئی ہے ۔ ایسے میں کرکٹرس گھر سے میں قید ہونے پر مجبور ہیں ۔ حالانکہ اس دوران ٹیم انڈیا کے کھلاڑی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہوگئے ہیں ۔ فینس سے جڑنے کیلئے کھلاڑی انسٹاگرام پر لائیو آرہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ہفتہ کو روہت شرما اور محمد سمیع انسٹاگرام پر لائیو آئے ، جہاں انہوں نے کرکٹ کو لے کر کافی باتیں کیں ۔ مگر اسی درمیان ہندوستان کو سلامی بلے باز روہت شرما نے گالی دیدی ۔


دراصل انسٹا لائیو کے دوران محمد سمیع خراب نیٹ ورک سے پریشان ہورہے تھے ، جس کی وجہ سے روہت سے ان کا رابطہ ٹوٹ رہا تھا ۔ سیشن میں ایسا دو مرتبہ ہوا ۔ اسی درمیان روہت کے فینس کے سوالات کا جواب دینے کی سوچ رہے تھے ۔ جب محمد سمیع واپس روہت سے جڑے تو سلامی بلے باز نے کہا کہ وہ رابطہ ٹوٹنے کے دوران فینس کے سوالات کے جواب دینے کی سوچ رہے تھے ، مگر کوئی اچھا سوال ہی نہیں پوچھا رہا ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا ۔ روہت نے کہا کہ کوئی اچھا سوال ہی نہیں پوچھ رہا ہے ۔ بس ہر کوئی ہائے ، ہیلو ہی کررہا ہے ۔


گفتگو کے دوران محمد سمیع نے ان سے ان کی تینوں ڈبل سنچریوں میں سے سب سے خاص ڈبل سنچری کو منتخب کرنے کیلئے کہا ، جس پر روہت شرما نے کہا کہ پہلی ڈبل سنچری تو ویسے ہی ان کیلئے یادگار ہے ۔ پہلی مرتبہ اتنی بڑی اننگز کھیلی تھی ۔ ان کی دوسری ڈبل سنچری ون ڈے میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ورلڈ ریکارڈ بن گئی ، اس لئے وہ بھی خاص ہے ۔ روہت کے نام ون ڈے کرکٹ میں 264 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ ہے ۔ اپنی تیسری ڈبل سنچری کو لے کر روہت شرما نے کہا کہ وہ اننگز اس لئے بھی ان کیلئے خاص ہے ، کیونکہ اس دن ان کی شادی کی سالگرہ تھی ۔ اسی وجہ سے تینوں اننگز ان کیلئے خاص اور یادگار ہے ۔ اس پر محمد سمیع نے انہیں کہا کہ دھیمی شروعات کے بعد جب ان کا بلا آگ اگلتا ہے ، تو ان کی بلے بازی کا کوئی جواب نہیں ہوتا ۔


روہت شرما نے موجودہ گیندبازوں میں کگیسو ربادا اور جوش ہیزل ووڈ کو دنیا کا بہترین گیند باز بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو ٹیم انڈیا میں اچھے گیند بازوں کی کمی نہیں ، مگر دنیا میں بہترین بازوں کو منتخب کرنے کی بات کی جائے ، تو انہیں جنوبی افریقہ کے ربادا اور آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ کی گیند بازی پسند ہے ۔
First published: May 02, 2020 11:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading