உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی افریقہ کے خلاف ناک سے خون آنے کے بعد بھی کپتانی میں ڈٹے رہے روہت شرما، وائرل ہورہا ویڈیو

    جنوبی افریقہ کے خلاف ناک سے خون آنے کے بعد بھی کپتانی میں ڈٹے رہے روہت شرما، وائرل ہورہا ویڈیو

    جنوبی افریقہ کے خلاف ناک سے خون آنے کے بعد بھی کپتانی میں ڈٹے رہے روہت شرما، وائرل ہورہا ویڈیو

    India vs South Africa : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیت کر ایک خاص کامیابی حاصل کر لی۔ وہ گھر پر ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیت کر ایک خاص کامیابی حاصل کر لی۔ وہ گھر پر ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں ۔ مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی اور ریشبھ پنت اس سے قبل گھر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کی کپتانی کر چکے ہیں، لیکن وہ اسے نہیں جیت سکے تھے ۔ ویسے کپتان روہت کی بحث ایک دوسری وجہ سے بھی ہو رہی ہے۔ جب وہ میچ کے دوران مشکل میں تھے، تب بھی وہ ڈٹے رہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی سے نہیں ہوا جو کام ، روہت شرما نے وہ کردیا دکھایا


      ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے میچ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں کپتان روہت شرما ساتھی کھلاڑی دنیش کارتک اور ہرشل پٹیل کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان کی ناک سے خون نکلنے کے بعد بھی وہ کس طرح اپنا کام کرتے رہے۔ دنیش کارتک نے انہیں کچھ سمجھایا، جب وہ رومال سے ناک سے نکلنے والے خون کو صاف کر رہے تھے۔ کارتک نے میدان کے باہر کچھ اشارہ کیا، لیکن روہت اپنے کام میں لگے رہے۔ انہوں نے ہرشل پٹیل کے پاس جاکر انہیں کچھ سمجھایا اور پھر وہ میدان سے باہر گئے ۔


      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں کیا کچھ ایسا .... جیت لیا لوگوں کا دل، دیکھئے وائرل ویڈیو


      ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما نے کے ایل راہل کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت داری کی ۔ روہت 37 گیندوں میں 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سوریہ کمار نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ کے ایل راہل نے 57 اور وراٹ کوہلی نے 49 رنز بنائے۔

      ہندوستان نے پہلا میچ 8 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ 16 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: