وراٹ کوہلی اور روہت شرما اس وقت ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی کے ستون ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی میچوں میں ہندوستانی ٹیم کو تاریخی جیت دلائی ہے۔ اس کے باوجود ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر وسیم جعفر کو لگتا ہے کہ وراٹ کوہلی کو اگلے T20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم میں موقع مل سکتا ہے لیکن روہت شرما ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اس کے پیچھے انہوں نے ان کی موجودہ عمر کے حوالے سے اپنی دلیل پیش کی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی سے بات چیت میں جعفر نے کہا کہ 'آئندہ سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوہلی اور روہت کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا تھا'۔ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی، پھر آئی پی ایل پھر اس کے بعد ورلڈ کپ کھیلا جا نے والا ہے۔ ٹیم انڈیا کے پاس بھی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پہنچنے کا موقع ہے۔
دیپا کرماکر پر21 ماہ کیلئے پابندی عائد، ITAنے اٹھایا بڑا قدم، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیرانIND vs AUS: فینس کیلئے خوشخبری! گھر بیٹھے مفت میں دیکھی جاسکتی ہے ٹیسٹ سیریزمستقبل کو دیکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کھیل نوجوانوں کے لیے ہے۔ میرے ذاتی نقطہ نظر سے میں روہت کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں نہیں دیکھ رہا ہوں۔ وراٹ کوہلی کو حصہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن میں روہت شرما کو میں کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ہوں۔ ان کی موجودہ عمر 36 سال ہے۔ بتا دیں کہ روہت کی موجودہ عمر 35 سال ہے۔ وہ 30 اپریل 2023 کو 36 سال کے ہو جائیں گے۔
روہت شرما نے ٹیم انڈیا کیلئےکھیلے ہیں سب سےزیادہ ٹی 20 میچ، وراٹ اور دھونی کانام بھی شاملجعفر کا ماننا ہے کہ ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیم انتظامیہ وراٹ اور روہت شرما کو زیادہ سے زیادہ آرام دینے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب مستقبل میں نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے کوہلی اور روہت کی ضرورت پڑے گی، جس پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ وہ پہلے ہی آئی پی ایل میں اتنے میچ کھیل رہے ہیں کہ انہیں کسی رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔