IND vs ENG 5th Test: ٹیم انڈیا کو میچ سے دو دن پہلے لگا بڑا جھٹکا، روہت شرما ہوئے باہر! جانئے کون کرے گا کپتانی؟
IND vs ENG 5th Test: ٹیم انڈیا کو میچ سے دو دن پہلے لگا بڑا جھٹکا، روہت شرما ہوئے باہر! جانئے کون کرے گا کپتانی؟ (Rohit sharma instagram)
IND vs ENG 5th Test: انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے برمنگھم ٹیسٹ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کپتان روہت شرما اس واحد ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جسپریت بمراہ ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کریں گے۔
نئی دہلی : انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے برمنگھم ٹیسٹ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کپتان روہت شرما اس واحد ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جسپریت بمراہ ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کریں گے۔ روہت لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔ وہ پورا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور تب سے آئیسولیشن میں ہیں۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔
انسائیڈ اسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق جسپریت بمراہ اور دیگر کھلاڑیوں کو روہت شرما کے برمنگھم ٹیسٹ سے باہر ہوجانے کے بارے میں گراؤنڈ پر ہونے والی ٹیم میٹنگ میں بتا دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ روہت کی رپورٹ دوبارہ مثبت آئی ہے یا نہیں۔ ٹیم انڈیا سے وابستہ ذرائع نے انسائیڈ اسپورٹ کو بتایا کہ روہت اب بھی آئیسولیشن میں ہیں۔ روہت دو نگیٹو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے بعد ہی آئیسولیشن سے باہر آئیں گے ۔
روہت کو لے کر فیصلہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین چیتن شرما کے برمنگھم پہنچنے کے بعد کیا گیا۔ وہ اس ٹیم کے ساتھ تھے، جو آئرلینڈ کے دورے پر گئی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سے بات چیت کی اور آخر کار یہ طے پایا کہ بمراہ انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں ہندوستان کی کپتانی کریں گے ۔
اس کے علاوہ ہندوستان کے سامنے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ سے پہلے اوپننگ جوڑی کو لے کر بحران پیدا ہو گیا ہے۔ روہت شرما سے پہلے ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہل ، انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ روہت کے بیک اپ کے طور پر مینک اگروال کو انگلینڈ بلایا گیا ہے، لیکن ٹیم مینجمنٹ انہیں اس ٹیسٹ میں موقع دے گی، ایسا لگتا نہیں ہے، کیونکہ مینک یہاں کے حالات کے مطابق تیار نہیں ہیں۔
ایسے میں وکٹ کیپر بلے باز کے ایس بھرت یا پریکٹس میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چیتشور پجارا کو شبھمن گل کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔