உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما کے نشانے پر بابر اعظم کا ریکارڈ، دھونی پیچھے چھوٹے، کوہلی سے پار نہیں پا سکے محمد رضوان

    روہت شرما کے نشانے پر بابر اعظم کا ریکارڈ، دھونی پیچھے چھوٹے، کوہلی سے پار نہیں پا سکے محمد رضوان (AFP)

    روہت شرما کے نشانے پر بابر اعظم کا ریکارڈ، دھونی پیچھے چھوٹے، کوہلی سے پار نہیں پا سکے محمد رضوان (AFP)

    Rohit Sharma vs Babar Azam: روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دیدی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دیدی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان نے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو دو طرفہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سیریز میں گھر پر شکست دی۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 3 وکٹ پر 237 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ یہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کا بہترین اسکور ہے۔ جواب میں مہمان ٹیم نے بھی ڈیوڈ ملر کی سنچری کی بدولت ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ حالانکہ ٹیم 3 وکٹوں پر 221 رنز ہی بنا سکی۔ سیریز کا آخری میچ کل اندور میں کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کرکٹ میدان میں لڑائی، مشیل جانسن نے یوسف پٹھان کو دیا دھکا، امپائر کو کرنی پڑی مداخلت


      روہت شرما نے 2022 میں بطور کپتان 17 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔ وہ اس معاملہ میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ایم ایس دھونی نے 2016 میں ایک سال میں سب سے زیادہ 15 میچ جیتے تھے۔ اب پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ایک بڑا ریکارڈ روہت شرما کے نشانے پر ہے۔ بابر ایک سال میں سب سے زیادہ 20 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے والے کپتان ہیں۔ ہندوستانی کپتان یہ مقام ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوران حاصل کر سکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی سے نہیں ہوا جو کام ، روہت شرما نے وہ کردیا دکھایا


      روہت شرما نے ایک سال میں سب سے زیادہ جیت کے معاملہ میں پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کی برابری کر لی ہے۔ انہوں نے 2018 میں 17 میچ جیتے تھے۔ بابر نے 2021 میں سب سے زیادہ 20 جیت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ خیال رہے کہ روہت کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔ اب ٹیم کی نظریں جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ پر ہیں ۔

      اگر آئی سی سی کی مکمل رکنیت کے حامل ملک کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو آج بھی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے پاس ہے۔ انہوں نے 2014 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں 106 کی اوسط سے 319 رنز بنائے تھے ۔ انہوں نے 4 نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 316 رنز ہی بنا سکے۔ یعنی وہ کوہلی سے 3 رنز پیچھے رہ گئے ۔ آخری میچ میں رضوان ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: