اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup : ایک کیچ نے توڑ دیا جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب، اپنے ہی کھلاڑی نے کیا شکار

    T20 World Cup : ایک کیچ نے توڑ دیا جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب، اپنے ہی کھلاڑی نے کیا شکار (AP)

    T20 World Cup : ایک کیچ نے توڑ دیا جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب، اپنے ہی کھلاڑی نے کیا شکار (AP)

    South Africa vs Netherlands T20 World Cup: ڈیوڈ ملر جنوبی افریقہ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف ناٹ آوٹ نصف سنچری بناکر ٹیم کو جیت دلائی تھی، لیکن اتوار کو ایک میچ میں وہ کچھ خاص پرفارم نہیں کرسکے ۔ ٹیم نیدرلینڈس سے ہار کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaAustralia
    • Share this:
      نئی دہلی : ڈیوڈ ملر جنوبی افریقہ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف ناٹ آوٹ نصف سنچری بناکر ٹیم کو جیت دلائی تھی، لیکن اتوار کو ایک میچ میں وہ کچھ خاص پرفارم نہیں کرسکے ۔ ٹیم نیدرلینڈس سے ہار کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے ۔ میچ میں نیدرلینڈس نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹ پر 158 رنز بنائے تھے ۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 145 رنز ہی بناسکی ۔ ٹیم کا کوئی بلے باز 30 رنز کے ہندسہ تک نہیں پہنچ سکا ۔ کپتان ٹیمبا باوما نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے ۔ تیز گیند باز برینڈن گلوور نے دو اوورس میں نو رنز دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں ۔

      جنوبی افریقہ کا اسکور 15.1 اوورس کے بعد چار وکٹ پر 112 رنز تھا ۔ ایسے میں میچ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط نظر آرہی تھی ، لیکن اوور کی دوسری گیند پر ڈیوڈ ملر نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی ۔ اس درمیان شارٹ فائن لیگ پر کھڑے وار ڈر مرو نے پیچھے دوڑ لگاتے ہوئے بہترین کیچ پکڑ لیا اور یہیں سے میچ پوری طرح سے پلٹ گیا ۔ بتادیں کہ مرو 2009 اور 2010 کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہی کھیلے تھے ۔ بعد میں وہ نیدرلینڈس چلے گئے تھے ۔


      37 سال کے آل راونڈر وان ڈر مرو کا ریکارڈ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بہترین ہے ۔ وہ اب تک 52 میچوں میں 21 کی اوسط سے 465 رنز بنا چکے ہیں ۔ دو نصف سنچری بنائی ہے ۔ ناٹ آوٹ 75 رنز ان کا سب سے بڑا ذاتی اسکور ہے ۔ اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 19 کی اوسط سے 56 وکٹیں بھی لی ہیں ۔ 35 رنز دے کر چار وکٹ بہترین کارکردگی ہے ۔ وہ اوور آل ٹی ٹوینٹی کے 286 میچ میں 10 نصف سنچریوں کی بدولت 2853 رنز بنا چکے ہیں اور 254 وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔ 32 رنز دے کر پانچ وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان نے رقم کی تاریخ، کیا 15 سال بعد پھر ہوگا سب سے بڑا مقابلہ؟


       یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کو للکارا، جاری کیا ویڈیو



      نیدرلینڈس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اس سے پہلے بھی الٹ پھیر کئے ہیں ۔ 2009 میں اس نے انگلینڈ کو جبکہ 2014 میں بھی انگلینڈ کو ہراکر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر کردیا تھا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں سیزن کی بات کریں تو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: