உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    SA vs WI: جنوبی افریقہ آٹھ وکٹ سے جیتا ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی کگار پر

    SA vs WI: جنوبی افریقہ آٹھ وکٹ سے جیتا ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی کگار پر (PIC: AP)

    SA vs WI: جنوبی افریقہ آٹھ وکٹ سے جیتا ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی کگار پر (PIC: AP)

    SA vs WI T20 World Cup 2021: مڈل آرڈر کے بلے باز ایڈن مارکرم (51) کے جارحانہ نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہاں منگل کے روز ٹی۔ 20 عالمی کپ کے چھٹے مقابلے میں سابقہ فاتح ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دبئی : مڈل آرڈر کے بلے باز ایڈن مارکرم (51) کے جارحانہ نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہاں منگل کے روز ٹی۔ 20 عالمی کپ کے چھٹے مقابلے میں سابقہ فاتح ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو اچھی پوزیشن میں ہونے کے باوجود 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رن پر روکا اور پھر 18.2 اوور میں کافی آسام سے دو وکٹ پر 144 رن بناکر میچ جیت لیا۔ ان۔ فارم بلے باز مارکرم نے تابڑ توڑ طریقے سے دو چوکے اور چار چھکے لگاکر 26 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 51 رن بناکر ٹیم کو اہم جیت سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ میں بہترین نصف سنچری والی اننگز کھیلنے والے ریسی وان ڈیر ڈوسین نے بھی اچھے سے ان کا ساتھ دیا۔ ڈوسین تین چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں میں 43 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

      اس سے قبل جنوبی افریقی گیند باز نے اچھی گیند بازی کی۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر بلے باز ایون لوئس کی 56 رن کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھی پوزیشن میں پہچانے کے باوجود گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔اہم گیند باز اینرک نارتزے نے نپی تلی اور کفایتی گیند بازی سے ٹیم کی واپسی کرائی۔ اپنے چار اووروں میں انہوں نے محض 14 رن دیکر ایک وکٹ لیا۔ اس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ ڈوین پریٹورس اگرچہ تین وکٹ لیکر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ کیشو مہاراج اور کیگسو ربادا کو بھی بالترتیب دو اور ایک وکٹ ملا۔

      ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی۔ 20 عالمی کپ کے گروپ ایک میں منگل کو آٹھ وکٹ پر 143 رن ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں اپوزیشن ٹیم سے پیچھے رہی۔ گیند بازی میں صرف عقیل حسین ہی ایک وکٹ نکال پائے۔ وہیں بلے بازی میں لوئس کے علاوہ کپتان کیرون پولارڈ نے دو موقع پر ایک چھکے کی مدد سے 20 گیندوں میں 26 رن بنائے۔ یہ ویسٹ انڈیز کی مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل اسے انگلینڈ نے 55 رن پر آؤٹ کرکے 8 وکٹ سے ہرایا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: