SA vs WI: بچپن میں چراتا تھا بکری، اب کپتانی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی بجائی بینڈ، ریشبھ پنت کی ٹیم ہوگی خوش

SA vs WI: بچپن میں چراتا تھا بکری، اب کپتانی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی بجائی بینڈ، ریشبھ پنت کی ٹیم ہوگی خوش (west indies cricket twitter)

SA vs WI: بچپن میں چراتا تھا بکری، اب کپتانی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی بجائی بینڈ، ریشبھ پنت کی ٹیم ہوگی خوش (west indies cricket twitter)

SA vs WI 1st T20: سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رومین پاویل نے کپتانی کی اننگز کھیلی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • south africa
  • Share this:
    نئی دہلی : سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رومین پاویل نے کپتانی کی اننگز کھیلی۔ پاویل نے 18 گیندوں پر 43 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ رومین پاویل نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 11 اوورز میں 132 رنز کا ہدف ملا تھا۔ کیریبین ٹیم نے یہ ہدف 3 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کل وقتی کپتان کے طور پر پاویل کا یہ پہلا میچ تھا اور اس میں انہوں نے بلے سے قہر ڈھا دیا۔ بتادیں کہ پاویل کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا ہے۔ بچپن میں انہیں بکری بھی چرانی پڑی۔

    ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے۔ وین پارنیل نے یہ اوور پھینکا ۔ ان کی پہلی گیند ڈاٹ تھی۔ اب 5 گیندوں میں 8 رنز درکار تھے۔ پارنیل نے دوسری گیند وائیڈ پھینک دی۔ اب جیت کے لئے 7 رنز درکار تھے۔ پارنیل نے اگلی گیند آف اسٹمپ پر پھینکی۔ اس پر پاویل نے بلے کو زوردار انداز میں گھمایا گیند کو چھکے کے لئے ڈیپ اسکوائر لیگ باؤنڈری کی طرف اڑا دیا۔ پاویل کے اس شاٹ کے ساتھ ہی اسکور برابر ہوگیا۔ تیسری گیند پر پاویل نے 1 رن لے کر ویسٹ انڈیز کو جیت دلادی۔

    رومین پاویل کی اس طوفانی بلے بازی سے دہلی کیپٹلس کافی خوش ہوگی۔ پاویل اس ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد آئی پی ایل میں حصہ لیں گے اور دہلی کیپٹلس کے لئے کھیلیں گے۔ مسلسل بارش کے باعث میچ کا آغاز 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا اور پھر اسے 11 اوورز کر دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی کا دعوی، کہا: ایشانت شرما مجھے گالی دے رہے تھے، پھر دھونی نے...


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023 کے شروع ہونے سے چھ دن پہلے پنجاب کنگز کو لگا بڑا جھٹکا، چھ کروڑی کھلاڑی باہر



    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کو پہلی ہی گیند پر جھٹکا لگا۔ کوئنٹن ڈی کاک ڈک پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ریلی روسو اور ایڈن مارکرم بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔ تاہم ڈیوڈ ملر نے 22 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو 11 اوورز میں 131 رنز تک پہنچا دیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: