ہوم » نیوز » اسپورٹس

ویلنٹائن ڈے پر سچن تیندولکر نے کیا انکشاف ، اہلیہ انجلی نہیں یہ ہے ان کا پہلا پیار

سچن تیندولکر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ نیٹ سیشن میں پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ نیٹ سیشن میں اسٹیٹ ڈرائیو لگاتے نظر آئے ۔

  • Share this:
ویلنٹائن ڈے پر سچن تیندولکر نے کیا انکشاف ، اہلیہ انجلی نہیں یہ ہے ان کا پہلا پیار
سچن تیندولکر ۔ فائل فوٹو ۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سبھی کھلاڑیوں نے اپنی گرل فرینڈس اور بیویوں کے ساتھ تصویریں شیئر کیں اور مداحوں کو بھی اس خاص دن کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر سچن تیندولکر ، جنہیں کرکٹ کا بھگوان بھی کہا جاتا ہے ، نے شائقین کو بتایا کہ ان کی زندگی میں پہلی محبت کون ہے ۔ بتادیں کہ سچن نے انجلی تیندولکر سے شادی کی ہے حالانکہ وہ ان کی پہلی محبت نہیں ہیں اور جمعہ کو سچن نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی محبت کیا ہے ۔


تیندولکر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ نیٹ سیشن میں پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ نیٹ سیشن میں اسٹیٹ ڈرائیو لگاتے نظر آئے ۔ انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'میرا پہلا پیار'۔ شائقین کو یہ ویڈیو کافی پسند آئی اور انہوں نے سچن کی جم کر تعریف بھی کی۔



دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سچن تیندولکر نے 100 سنچریاں بنائی ہیں ۔ اس معاملہ میں ان سے آگے کوئی نہیں ہے اور جو دوسرے نمبر پر ہیں ، وہ کافی پیچھے ہیں ۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 51 اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 49 سنچریاں بنائی ہیں ۔
First published: Feb 14, 2020 07:57 PM IST