Cricket: سچن تیندولکر بنے کپتان، جانئے کب اور کہاں کریں گے پھر چوکوں اور چھکوں کی بارش
Cricket: سچن تیندولکر بنے کپتان، جانئے کب اور کہاں کریں گے پھر چوکوں اور چھکوں کی بارش ۔ فائل فوٹو ۔
Road Safety World Series: اس مرتبہ کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں انڈیا لیجنڈز، سری لنکا لیجنڈز، آسٹریلیا لیجنڈز، بنگلہ دیش لیجنڈز، ویسٹ انڈیز لیجنڈز، ساؤتھ افریقہ لیجنڈز، انگلینڈ لیجنڈز اور نیوزی لینڈ لیجنڈز شامل ہیں ۔
ممبئی : لیجنڈ بلے باز اور ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے دوسرے سیزن میں دفاعی چیمپئن انڈیا لیجنڈز کی قیادت کریں گے۔ پہلے سیزن میں بھی سچن تیندولکر نے انڈیا لیجنڈز کی قیادت کی تھی ۔ سچن کے ساتھ ساتھ یوراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، راہل شرما جیسے دیگر کھلاڑی بھی لیگ میں شرکت کیلئے تیار ہیں ۔
آرگنائزرس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے 2 اکتوبر تک 22 دنوں تک الگ الگ مقامات پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کانپور میں ہوگا جبکہ سیمی فائنل اور فائنل دونوں رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ دو دیگر مقامات جہاں میچ کھیلے جائیں گے ان میں اندور اور دہرادون شامل ہیں۔ اس مرتبہ کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں انڈیا لیجنڈز، سری لنکا لیجنڈز، آسٹریلیا لیجنڈز، بنگلہ دیش لیجنڈز، ویسٹ انڈیز لیجنڈز، ساؤتھ افریقہ لیجنڈز، انگلینڈ لیجنڈز اور نیوزی لینڈ لیجنڈز شامل ہیں ۔
اس لیگ کا بنیادی مقصد ملک اور دنیا بھر میں روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس سیریز کو ٹرانسپورٹ اور اطلاعات و نشریات کی وزارت اور نوجوانوں کی بہبود اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند کا تعاون حاصل ہے۔ کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گی اور سڑک اور سڑک کی حفاظت کے تئیں لوگوں کا رویہ بدلنے کیلئے ایک مثالی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کرکٹ کے ذریعہ روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے بہت اچھی پہل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر فرد باخبر رہے اور سڑک سے متعلق تمام اصولوں اور ہدایات پر عمل کرے۔ اس کیلئے ہمیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنی ہوگی اور مجھے یقین ہے کہ یہ سیریز اس میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔