اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی لیجنڈ کرکٹر سعید انور کا بڑا دعوی، غیر ملکی کرکٹر نے ہندووں کو بنایا مسلمان، ہندوستان سے ہے خاص تعلق

    پاکستانی لیجنڈ کرکٹر سعید انور کا بڑا دعوی، غیر ملکی کرکٹر نے ہندووں کو بنایا مسلمان، ہندوستان سے ہے خاص تعلق (AFP)

    پاکستانی لیجنڈ کرکٹر سعید انور کا بڑا دعوی، غیر ملکی کرکٹر نے ہندووں کو بنایا مسلمان، ہندوستان سے ہے خاص تعلق (AFP)

    Hashim Amla Converted Hindu To Islam: سوشل میڈیا پر سعید انور کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ اس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے مسلم کرکٹر ہاشم آملہ نے کئی ہندووں کو مسلمان بنایا ہے ۔ ان کے دعوی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی حمایت اور مخالفت دونوں شروع ہوگئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : سعید انور کا شمار دنیا کے لیجنڈ بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے ون ڈے میں ہندوستان کے خلاف 194 رنز کی بڑی اننگز کھیلی تھی ۔ 2001 میں انہیں بڑے صدمے سے گزرنا پڑا۔ ان کی بیٹی کی بیماری سے موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد انور بدل گئے اور وہ گھوم گھوم کر اسلام کی تشہیر کرنے لگے ۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ اس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے مسلم کرکٹر ہاشم آملہ نے کئی ہندووں کو مسلمان بنایا ہے ۔ ان کے دعوی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی حمایت اور مخالفت دونوں شروع ہوگئی ہے۔

      سعید انور ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ورلڈ کپ میں کتنے لوگ اسلام قبول کررہے ہیں ۔ اللہ نے ورلڈ کپ کو ذریعہ بنایا ۔ ہاشم آملہ ہمارا کرکٹر ہے ۔ انہوں نے شاہد آفریدی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آملہ نے کتنے لوگوں کو کلمہ پڑھایا ہے۔ ایک پوری ہندو فیملی مسلمان ہوگئی ۔ محمد یوسف کتنے لوگوں کا ذریعہ بنے ۔ اس ویڈیو کو لے کر لوگ اور فینس الگ الگ رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔


      ایک یوزر نے ویڈیو پر لکھا کہ کیا یہ صحیح ہے ۔ وہیں ایک دیگر نے لکھا : دانش کنیریا واحد پاکستانی کرکٹر ہے، جو جے شری رام بولتے ہیں ۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے کرکٹر ہاشم آملہ کا کنبہ آبائی طور پر ہندوستان سے ہی تعلق رکھتا ہے ۔ ان کا کنبہ 1927 میں سورت سے جنوبی افریقہ چلا گیا تھا ۔ آملہ کی پیدائش ڈربن میں ہوئی تھی ۔ 39 سال کے آملہ نے 124 ٹیسٹ میں 28 سنچریوں اور 41 نصف سنچریوں کی مدد سے 9282 رنز بنائے ہیں ۔ وہیں 181 ون ڈے میں 49 کی اوسط سے 8113 رنز بنائے ہیں ، جس میں 27 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: طلاق کی خبروں کے درمیان ثانیہ مرزا نے دیا زندگی کا بڑا اپ ڈیٹ، انسٹاگرام پر شیئر کیا جذباتی نوٹ


      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی گیند باز نے ماری گیند، غصہ سے لال ہوئے امپائر تو فورا آکر پکڑا پاوں اور...



      آملہ نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے 44 میچوں میں 1277 رنز بنائے ہیں ، جس میں آٹھ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ وہ آئی پی ایل میں 2016 اور 2017 میں پنجاب کنگز کا حصہ رہے ۔ اس دوران ہاشم آملہ نے 16 میچ میں 44 کی اوسط سے 577 رنز بنائے ، جس میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: