اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جس کھلاڑی نے دنیا کے سامنے کٹوادی تھی ناک ، اب اسی کو ٹیم میں جگہ دے گا پاکستان !۔

    جس کھلاڑی نے دنیا کے سامنے کٹوادی تھی ناک ، اب اسی کو ٹیم میں جگہ دے گا پاکستان !۔

    جس کھلاڑی نے دنیا کے سامنے کٹوادی تھی ناک ، اب اسی کو ٹیم میں جگہ دے گا پاکستان !۔

    سال 2010 میں انگلینڈ دورہ پر میچ فکسنگ کرنے والے پاکستان کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں ۔

    • Share this:
      سال 2010 میں انگلینڈ دورہ پر میچ فکسنگ کرنے والے پاکستان کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں ۔ پاکستان کے اخبار بزنس ریکارڈر کی خبر کے مطابق سلمان بٹ کا آسٹریلیا دورہ کیلئے انتخاب ہوسکتا ہے ۔ پاکستان کی ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کے دورہ پر جائے گی ، جہاں اس کو تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔

      میچ فکسنگ کے قصوروار سلمان بٹ پر پابندی سال 2015 میں ختم کردی گئی تھی ۔ اس کے بعد وہ گھریلو کرکٹ میں کھیلنے لگے اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ، لیکن اس کے باوجود انہیں پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ۔ بٹ کے ساتھ فکسنگ میں پھنسے محمد عامر نے ضرور پاکستان کی ٹیم میں واپسی کی ۔ اب بزنس ریکارڈر کی رپورٹس کے مطابق سلمان بٹ بھی پاکستانی ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں ۔

      بتادیں کہ سلمان بٹ اب 35 سال کے ہوچکے ہیں اور انہوں نے پابندی لگنے سے پہلے پاکستان کیلئے 33 ٹیسٹ میچ ، 78 ون ڈے اور 24 ٹی 20 میچ کھیلے تھے ۔ تینوں فارمیٹ میں ملاکر سلمان بٹ نے 4500 رن بنائے ۔ سلمان بٹ کے نام ون ڈے میں 8 اور ٹیسٹ میں تین سنچریاں بھی ہیں ۔



      سلمان بٹ کی واپسی کیوں ممکن ؟

      سلمان بٹ کی واپسی اس لئے بھی ممکن ہے ، کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب ٹیم کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری مصباح الحق کو سونپ دی ہے ۔ مصباح پاکستانی ٹیم کے کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر بھی ہیں اور وہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پرانے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ بھی دے چکے ہیں ۔ مصباح نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے احمد شہزاد اور عمر اکمل کا سلیکشن بھی کیا تھا ۔ اب پاکستان کے سابق کپتان مصباح گھریلو کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے سلمان بٹ کا بھی ٹیم میں سلیکشن کرسکتے ہیں ۔
      First published: