سابق کپتان نے پاکستان کے تیز گیندبازوں پر نکالی بھڑاس، کہا: اپنی اسپیڈ کیا بینک میں جمع کروگے
سابق کپتان نے پاکستان کے تیز گیندبازوں پر نکالی بھڑاس، کہا: اپنی اسپیڈ کیا بینک میں جمع کروگے (Black caps/Twitter)
Pakistan Cricket News: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں شاندار جیت درج کی تھی، لیکن بقیہ دو ون ڈے میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم کی کپتانی پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
نئی دہلی: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں شاندار جیت درج کی تھی، لیکن بقیہ دو ون ڈے میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم کی کپتانی پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کے تیز گیند بازوں پر شدید تنقید کی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے گیند بازوں سے سب سے زیادہ مایوس ہوں، وہ کیا کر رہے تھے ؟ کیا وہ اپنی رفتار بینک میں جمع کرائیں گے؟ نہ ہی آپ نے باؤنسر پھینکی اور نہ ہی یارکر۔ بلے باز نے آپ کو مڈ وکٹ اور اسکوائر کے سامنے چھکے مارے ۔ کوئی یارکر نہیں، کوئی باؤنسر نہیں! ایک موقع پر مجھے لگا کہ حارث رؤف نے اپنے دو اوورز میں 10 سلو گیندیں پھینکی تھیں۔ بٹ نے مزید کہا کہ آپ واقعی تیز گیند باز ہیں تو آپ تیز گیند کرو، آپ کی رفتار کہاں ہے؟ آپ نے یارکر کیوں نہیں پھینکی؟ یہاں تک کہ اگر آپ یارکر پھینکنے سے چوک گئے تھے، تو لوور فل ٹاس گیند پر بھی چھکا لگانا آسان نہیں ہوتا ۔
گزشتہ چند دنوں سے بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم کچھ خاص نہیں کر سکی ہے۔ گزشتہ سال 2022 میں ایشیا کپ اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں اسے شکست ہوئی تھی۔ وہیں سال کے آخر میں بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑگیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔