اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'اگر ہندوستان ۔ پاکستان میچ نہیں ہوتا تو....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

    'اگر ہندوستان ۔ پاکستان میچ نہیں ہوتا تو....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات (AP, Anurag Thakur/Instagram)

    'اگر ہندوستان ۔ پاکستان میچ نہیں ہوتا تو....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات (AP, Anurag Thakur/Instagram)

    India vs Paksitan: رمیز راجہ کے بیان کے بعد ہندوستان کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھی اپنی بات رکھی ، جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر سلمان بٹ بھی اس بحث میں کود گئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان میں کرکٹ کیلئے پیار دنیا سے کبھی چھپا نہیں رہا ہے ۔ دونوں ممالک میں لاکھوں کرکٹ کے دیوانے لوگ رہتے ہیں، جو آئی سی سی ایوینٹس میں اپنی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کا انتظار کرتے ہیں ، لیکن دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان موجودہ حالات بالکل بھی ٹھیک نہیں لگ رہے ہیں ۔ یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب اے سی سی کے صدر جے شاہ نے کہا کہ ٹیم انڈیا ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی ۔ اس بیان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے خیر مقدم نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ ایسا ہوتا ہے تو بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم بھی اگلے سال ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان نہیں جائے گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باہر ہونے پر اس کا اثر ویورشپ پر بھی پڑ سکتا ہے ۔

      رمیز راجہ کے بیان کے بعد ہندوستان کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھی اپنی بات رکھی ، جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر سلمان بٹ بھی اس بحث میں کود گئے ۔ سلمان بٹ نے رمیز راجہ کے بیان سے اتفاق ظاہر کیا اور کہا کہ اگر آئی سی سی ایوینٹ میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ نہیں ہوتا ہے تو دلچسپی کی سطح کم ہوجائے گی ۔ دراصل رمیز راجہ نے اردو نیوز پر کہا کہ 2021 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہم نے ہندوستان کو ہرادیا ، ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں ہم نے ہندوستان کو ہرایا ۔ ایک سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اربوں ڈالر کی معیشت والی ٹیم کو دو مرتبہ ہرایا۔

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم کو پاکستان کے اس سابق کرکٹر نے بتایا ضدی، وراٹ کوہلی سے سبق لینے کا دیا مشورہ


      یہ بھی پڑھئے: شاہد آفریدی کا بڑا بیان، بابر اعظم چھوڑیں کپتانی، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں ٹیم کی قیادت


      رمیز راجہ کے اس بیان کے بعد وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے راجہ کو یاد دلایا کہ ہندوستان کو کسی بھی ملک کے ذریعہ اندیکھا نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ٹھاکر نے اے این آئی سے کہا کہ صحیح وقت کا انتظار کریں، کھیل کی دنیا میں ہندوستان ایک بڑی طاقت ہے اور کوئی بھی ملک ہندوستان کا نظرانداز نہیں کرسکتا ہے ۔

      اب اس بحث میں کودے سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ ایک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہیں اور دوسرے ہندوستان کے وزیر کھیل ہیں ، ایسا نہیں ہونے والا ہے، جہاں کوئی کہے گا کہ ونیلا آئس کریم اچھی ہے اور دوسرا فریق چاکلیٹ کہتا ہے اور اس کے برعکس۔ کچھ لوگ اس کو پوڈیم کی طرح استعمال کرتے ہیں اور اس پر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ سیاسی پہلو ہمیشہ ہوتا ہے، لیکن اہم معاملہ کرکٹ کی بہتری ہے ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ رمیز راجہ صحیح ہیں، جو لوگ پاکستان کرکٹ کو فالو کرتے ہیں اور ٹیم کے مداح ہیں، اگر پاکستان نہیں کھیلتا ہے تو ان کی دلچسپی کی سطح کم ہوگی ۔ اگر ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ نہیں ہوتا ہے تو بہت سارے لوگ جو منافع کما رہے تھے ، انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ صحیح معنوں میں لوگ ہندوستان اور پاکستان کا میچ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان پاکستان آئے اور پاکستان ہندوستان جائے ۔ وہ رشتوں میں بہتری چاہتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: