ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب ملک کے ساتھ ثانیہ مرزا کررہی تھیں یہ کام ، اچانک آواز آئی : مجھ سے غلطی ہوگئی ، ویڈیو وائرل

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی جوڑی کھیل دنیا میں کافی مشہور ہے ۔ یہ دونوں ہی اسٹار کھلاڑی سال 2010 میں ایک دوسرے کے ہوگئے تھے ۔

  • Share this:
شعیب ملک کے ساتھ ثانیہ مرزا کررہی تھیں یہ کام ، اچانک آواز آئی : مجھ سے غلطی ہوگئی ، ویڈیو وائرل
شعیب ملک کے ساتھ ثانیہ مرزا کررہی تھیں یہ کام ، اچانک آواز آوائی : مجھ سے غلطی ہوگئی ، ویڈیو وائرل

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا (Sania Mirza)  اور پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک (Shoaib Malik) کی جوڑی کھیل دنیا میں کافی مشہور ہے ۔ یہ دونوں ہی اسٹار کھلاڑی سال 2010 میں ایک دوسرے کے ہوگئے تھے ۔ 10 سال پہلے 15 اپرل کو دونوں نے حیدرآباد میں نکاح کیا تھا ۔ اب دونوں ماں باپ بھی بن چکے ہیں اور بیٹا اذہان بھی اکثر سرخیوں میں رہتا ہے ۔ بتادیں کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کا مساج کرتی نظر آرہی ہیں ۔


ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا یہ ویڈیو سال 2017 کا ہے ، جس میں ثانیہ اپنے شوہر کے اوپر کھڑی ہیں اور شعیب ملک پیٹ کے بل لیٹے ہوئے ہیں اور ثانیہ مرزا ان کی پیٹھ پر چڑھی ہوئی ہیں ۔ ثانیہ مرزا جیسے ہی شعیب ملک کے اوپر کھڑی ہوتی ہیں ، تو شعیب ملک انہیں اترنے کیلئے کہتے ہیں ، جس پر ثانیہ کہتی ہیں کہ تم نے ہی تو کہا تھا ۔ اس کے بعد شعیب ملک ثانیہ کو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں مجھ سے غلطی ہوگئی ۔


ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا یہ مساج پاکستان کے چمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کیا تھا ۔ 2017 میں برمنگھم کے میدان پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چمپئنز ٹرافی کا فائنل ہوا تھا ، جس میں پاکستان نے ایک طرفہ انداز میں بازی ماری تھی ۔ پاکستان نے ہندوستان کو 180 رنوں کے بڑے فرق سے ہرایا تھا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو کوئی بھی فاتح کے طور پر نہیں دیکھ رہ تھا ، لیکن اس نے سبھی کو حیران کرتے ہوئے خطاب جیت لیا تھا ۔


یہ بھی پڑھیں : ۔ 

یہ بڑا ایوارڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بنیں ثانیہ مرزا ، انعام کی رقم راحت فنڈ میں دی

بیوی حسین جہاں کی وجہ سے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کو لگا جھٹکا ، نہیں ملے گا یہ بڑا ایوارڈ!

بیٹے پر تھا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ، ترکی کے اس بڑے کھلاڑی نے گلا گھونٹ کر کردیا قتل

لاک ڈاون میں راحت ملتے ہی میدان پر یہ کام کرتی نظرآئی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ایتھلیٹ ، تصاویر وائرل

کبھی کھانے کیلئے نہیں ہوتے تھے پیسے ، آج یہ کھلاڑی اپنی گرل فرینڈ کو 1.5 ارب کے پرائیویٹ طیارہ میں کراتا ہے سفر
First published: May 14, 2020 09:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading