ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر جم کر ہورہا ہے وائرل، کیا آپ نے دیکھا ہے ؟
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر جم کر ہورہا ہے وائرل، کیا آپ نے دیکھا ہے ؟ (Screengrab/Sania Mirza Instagram)
Australian Open : ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ساتھ آسٹریلیا اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں تہلکہ مچا رہی ہیں۔ دونوں کی جوڑی نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
نئی دہلی : ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ساتھ آسٹریلیا اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں تہلکہ مچا رہی ہیں۔ دونوں کی جوڑی نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا کے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ تعلقات اس وقت کچھ اچھے نہیں چل رہے ہیں، لیکن بیٹے اذہان کے ساتھ ان کی کیمسٹری لاجواب ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ثانیہ میچ کے فوراً بعد اپنے بیٹے پر پیار لٹاتی نظر آ رہی ہیں۔
یہ ویڈیو آسٹریلیا اوپن کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے، جسے بعد میں ثانیہ نے بھی شیئر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے فوراً بعد بیٹا اذہان اپنی والدہ سے ملنے ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا۔ وہاں ثانیہ کو اپنے بیٹے کو چومتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ دیر بعد روہن پوپنا کے بچے بھی ٹینس کوٹ پر نظر آئے۔
بتادیں کہ ثانیہ اور ان کا بیٹا اذہان حیدر آباد میں رہتے ہیں جبکہ ان کے شوہر شعیب ملک پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میاں بیوی کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ حالانکہ آفیشیل طور پر دونوں کبھی بھی رشتوں کو لے کر واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہتے ہیں ۔
بتادیں کہ بدھ 25 جنوری کو 36 سال کی ثانیہ مرزا اور ان کے جوڑی دار روہن بوپننا نے دیسیرا کراسکیک اور نیل اسکوپسکی کو سات چھ (پانچ) ، چھ ۔ سات (10 ۔ 6) سے ہراکر آسٹریلین اوپن 2023 مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں انٹری کی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔