اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چار سال بعد ٹیم میں لوٹے سرفراز احمد نے سلیکٹرس کو دکھایا آئینہ، محمد رضوان کا پتہ صاف

    چار سال بعد ٹیم میں لوٹے سرفراز احمد نے سلیکٹرس کو دکھایا آئینہ، محمد رضوان کا پتہ صاف (AP)

    چار سال بعد ٹیم میں لوٹے سرفراز احمد نے سلیکٹرس کو دکھایا آئینہ، محمد رضوان کا پتہ صاف (AP)

    Pakistan vs New Zealand : پاکستانی سلیکٹرس نے جس کھلاڑی کو چار سال سے باہر کر رکھا تھا، اس نے ٹیم میں لوٹتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے ۔ اس کھلاڑی نے واپسی کرتے ہی چار اننگز میں 335 رنز بنا ڈالے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستانی سلیکٹرس نے جس کھلاڑی کو چار سال سے باہر کر رکھا تھا، اس نے ٹیم میں لوٹتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے ۔ اس کھلاڑی نے واپسی کرتے ہی چار اننگز میں 335 رنز بنا ڈالے ہیں ۔ لیکن یہ اعداد و شمار بھی تب تک ادھورے ہیں، جب تک یہ نہ بتایا جائے کہ ان میں ایک چوتھی اننگز کی سنچری بھی شامل ہے ۔ اس کھلاڑی کا نام سرفراز احمد ہے ۔ سرفراز نے پاکستان کیلئے نیوزی  لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس وقت سنچری بنائی، جب میزبان ٹیم 80 رنز پر پانچ وکٹ گنواکر ہار سے بچنے کیلئے جدوجہد کررہی تھی ۔ ان کی اس اننگز نے ہی پاکستان کو تقریبا طے ہوچکی ہار سے بچالیا ۔

      پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ کافی دلچسپ رہا ۔ میچ میں ایک وقت نیوزی لینڈ کی جیت یقینی نظر آرہی تھی، لیکن سرفراز احمد نے اس کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔ سرفراز اس سیریز سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے انہوں نے جنوری 2019 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ ان دنوں ٹیم کی کپتانی بھی سرفراز کے ہاتھوں میں ہوا کرتی تھی ۔ اس کے بعد سرفراز کے کریئر میں کافی اتار چڑھاو آئے اور انہیں پہلے پلیئنگ الیون سے باہر کردیا گیا اور پھر کچھ دنوں بعد ٹیم سے ہی باہر کردیا گیا۔ ٹیم میں سرفراز کی جگہ محمد رضوان نے لی ۔ وقت نے کروٹ بدلی اور اب رضوان ٹیم سے باہر ہیں۔

      نیوزی لینڈ نے کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 319 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان نے اس کے جواب میں ایک وقت پر 80 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دئے تھے ۔ بحران کی اس گھڑی میں ایک مرتبہ پھر سرفراز احمد اور شکیل پاکستان کے کام آئے ۔ ان دونوں نے چھٹی وکٹ کیلئے 123 رنز کی بیش قیمتی شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت کی پٹری پر لا کھڑا کیا ۔ 203 رنز کے مجموعی اسکور پر شکیل آوٹ ہوئے ۔ سرفراز پھر بھی ڈٹے رہے ۔ وہ نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو 287 رنز کے اسکور تک لے گئے ۔ اس اسکور پر ڈگ بریسویل نے انہیں ولیمسن کے ہاتھوں کیچ کروا دیا ۔

      سرفراز احمد نے آوٹ ہونے سے پہلے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ان کی اس اننگز کی بدولت ہی پاکستان دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہار ٹال سکی ۔ پاکستان کی ہار ٹالنے والی سرفراز احمد کی اس کوشش کو آخر میں نسیم شاہ اور ابرار احمد کا بھی اچھا ساتھ ملا ۔ ان دونوں نے دسویں وکٹ کیلئے 17 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی ۔ پاکستان کا اسکور جب نو وکٹ پر 304 رنز تھا، تب میچ ڈرا ہوکر ختم ہوگیا ۔

      یہ بھی پڑھئے: رضوان اور بابر کیا .... اس معاملہ میں تو وارنر سمیت کئی لیجنڈوں سے آگے ہیں سرفراز احمد


      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان کی جگہ چار سال بعد ملا موقع، کھیلی یادگار اننگز، بابر اعظم کو کیا خاموش



      سرفراز احمد پاکستان کو بھلے یہ میچ نہیں جتا سکے، لیکن انہوں نے بہترین کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ پھر سے پختہ کرلی ہے ۔ انہوں نے پچھلی چار اننگز میں بالترتیب 86، 53، 78 اور 118 رنز کی اننگز کھیلی ہیں ۔ سرفراز کی ان اننگز نے محمد رضوان کی واپسی کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: